Book Name:Tarke Jamaat ki Waeidain
سے تائب ہوکر نیکیوں بھری زِندگی گُزار رہے ہیں ۔آئیے! ہم سب بھی دعو تِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں اورذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں میں حصّہ لینے والے بن جائیں۔ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام نمازِ فجر کے بعد مَدَنی حَلْقہ بھی ہے۔ جس میں روزانہ٭ آیاتِ قرآنی کی تلاوت مع ترجمہ کَنْزُالایمان وتفسیر خزائنُ العرفان،تفسیرنورُالْعرفان یا تفسیر صِراطُ الجنان،درسِ فیضانِ سُنَّت(4صفحات)اورمنظوم شَجْرہ قادِریہ، رَضَویہ، ضیائیہ،عطاریہ پڑھا جاتا ہے ۔اس کے بعداِشراق و چاشت اورصلوٰۃ وسلام پراس کا اختتام ہوتا ہے۔
قرآنِ کریم کو پڑھنے پڑھانے اور سمجھنے سمجھانے کی بڑی برکتیں ہیں،نبیِّ مکرَّم ، نُورِ مُجسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ مُعظَّم ہے:حضرتِ سَیِّدُنااَنَسرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ رسولِ اکرم،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشادفرمایا ہے: جس شخص نے قرآنِ پاک سیکھا اورسکھایا اور جو کچھ قرآنِ پاک میں ہے، اس پر عمل کیا، قرآن شریف اس کی شفاعت کرےگااور جنّت میں لےجائے گا۔(تاریخ دمشق لابن عساکِر ج۴۱ ص۳،ا َلْمُعْجَمُ الْکبِیْر لِلطَّبَرانِیّ ج۱۰ص۱۹۸حدیث ۱۰۴۵۰) ایک اور حدیثِ پاک میں ہے :جس شخص نے قرآنِ کریم کی ایک آیت یا دِیْن کی کوئی سُنَّت سکھائی قِیامت کے دن اللہ تعالٰی اس کے لیے ایسا ثواب تیار فرمائے گا کہ اس سے بہتر ثواب کسی کے لیے بھی نہیں ہوگا۔(جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوْطِیّ ج۷ ص۲۰۹ حدیث۲۲۴۵۴)لہٰذا
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!پابندی کے ساتھ مدنی حلقے میں شِرکت کی نِیَّت کر لیجئے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی خُوب خُوب برکتیں حاصل ہوں گی۔
فیشن پرست’’ مُبلّغ ِسُنَّت‘‘بن گئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!گُناہوں کی عادت سے جان چُھڑا نے، سُنَّتیں اَپنانے اور اپنا