Tarke Jamaat ki Waeidain

Book Name:Tarke Jamaat ki Waeidain

مسجد بھرو تحریک

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!دعوتِ اسلامی سُنَّتوں بھری مَدَنی تحریک ہے اور چاہتی ہے کہ کسی طرح  اُمَّتِ مُسلمہ کا بچّہ بچّہ پکا نَمازی بن جائے۔آئیے! ہم سب مل جُل کراس نیک کام میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تَعاوُن  کریں،خُود بھی نمازِ باجَماعت کی پابندی کریں اوردوسروں کو نَمازی بنانے کی مُہم بھی تیز سے تیز تَر کر دیں،جب بھی نَمازِ باجماعت کیلئے سُوئے مسجِد جانے لگیں،امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہکے عطا کردہ 72مدنی انعامات میں سے مدنی انعام نمبر2پر عمل کی نیّت سےدُوسروں کوباجماعت نماز کی ترغیب دِلاکر ساتھ لیتے جایئے۔

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اگر ہمارے سبب سے ایک بھی نَمازی بن گیا تو جب تک وہ نَمازیں پڑھتا رہے گا اُس کی ہر ہر نَماز کا ہمیں بھی ثواب ملتا رہے گا،ورنہ کَم اَزْکَم نیکی کی دعوت دینے کا ثواب تو ضَرور ہاتھ آئے گا۔جنہیں صحیح طور پر  نَماز نہیں آتی اُنہیں نَماز سکھایئے۔نماز ،وُضُو،غُسل کے مَسائل اور سُنَّتیں سیکھنے کیلئے عشا کے بعدکم و بیش 40مِنَٹ چلنے والے دعوتِ اسلامی کے مدرَسۃُ المدینہ(بالِغان)میں داخِلہ لے لیجئے،اِس میں خُود بھی قرآنِ کریم سیکھئے اور دوسروں کو بھی سکھایئے۔ ہم سے سیکھنے والا جب جب تِلاوت کرے گا،ہمیں بھی اُس کی تِلاوت کا ثواب ملتا رہے گا۔ہم بھی سُنَّتوں پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی عمل پر آمادہ کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔عَلاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت اور مَدَنی قافِلوں میں سُنَّتوں بھرے سفرکے ذَرِیعے اپنی اور دوسروں کی اِصلاح کی زور دارمُہم چلا کر مُسلمانوں کو’’نیک‘‘ بنانے کی ’’مشین‘‘بن جایئے، اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  ثواب کا اَنبار لگ جائے گا اوردونوں جہاں میں بیڑا پار ہو جائے گا۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ شیخِ طریقت،اَمِیرِ اہلسُنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت ِ علامہ مولانا ابُو بلا ل