Book Name:Tarke Jamaat ki Waeidain
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ آج کے بیان میں ہم نے قرآن وحدیث کی روشنی میں باجماعت نماز کے فَضائل سُنے کہ باجماعت نماز پڑھنے والے کو ہر قَدم پر نیکیاں ، دَرَجات کی بُلندی ،گُناہوں کی مَغْفرت جیسی عظیم سَعادتیں ملتی ہیں، ساتھ ہی اس کی اَہَمیَّت اور ترکِ جماعت کی وعیدوں میں سے یہ بھی سُناکہ جماعت سے نماز نہ پڑھنے والا فاسق(گنہگار)، مَردُودُ الشَّہادۃ (یعنی جس کی گواہی قبول نہیں) ہے،ترکِ جماعت کرنے والوں کے لئے تو یہ وعید ہی کافی ہے کہ رحمت والے آقا ومیٹھے میٹھےمُصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایسوں کے بارے میں ارشادفرمایا :لوگ تَرکِ جماعت سے ضرورباز آجائيں یا پھر ميں ان کے گھروں کوجلا دوں گا۔نیز جماعتِ اُولیٰ کی پابندی کرنے والے کا خاتِمہ بِالْخَیْرہوگا اورجو بِلاوَجْہِ شَرعی مجبوری کے، مسجِد کی جماعتِ اُوْلیٰ تَرک کرتا ہے ،اُس کیلئے مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کُفرپرخاتِمے کا خوف ہے ۔اس لئے ہمیں بھی چاہیےکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرتے رہیں اور پانچوں نمازیں باجماعت تکبیرِ اُولی کے ساتھ پڑھنے کو اپنا معمول بنالیں ورنہ یاد رکھئے ! کل بروز ِقیامت جَہنَّم کا خوف ناک عذاب برداشت نہیں ہوسکےگا۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں پانچوں نمازیں باجماعت اَدا کرنے کی توفیق عطافرمائے۔
اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّنمازِ باجماعت کی اَہَمیَّت بتانے ،سُنَّتوں کی تَربِیَت اورنیکی کی دعوت پھیلانے کیلئےدعوتِ اسلامی کم و بیش 97 شُعْبہ جات میں کام کررہی ہے،اِنہی میں سے ایک شعبہ’’مجلسِ