Book Name:Yazed ka Dard Naak Anjaam
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صحابہ واَہْلِ بَیْترَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم اَجْمَعِیْن کا فَیْض پانے اوردیگر نیک کاموں میں اِسْتِقامت حاصِل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی نہایت مُفید ہے، لہٰذا آپ سے مدنی اِلْتِجا ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکےمدنی ماحول سے ہر دَم وابَستہ رہئے،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ دُنیا وآخرت کی ڈھیروں بَھلائیاں حاصِل ہوں گی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی تادمِ تحریر 97سے زائد شُعْبہ جات میںسُنَّتوں کی خِدْمت میں مَصروف ِعمل ہے،اُنہی میں سے ایک شُعْبہ جامعۃُالمدینہ بھی ہے۔دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامعۃُ المدینہ کی سب سے پہلی شاخ 1995ء بابُ المدینہ(کراچی)میں نیوکراچی کے عَلاقے گودھرا کالونی میں کھولی گئی اور اب تک پاکستان کے کئی شہروں کے علاوہ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ دُنیا کے مختلف مُمالِک مثلاً ہِنْد، جُنوبی اَفْریقہ، اِنگلینڈ، نیپال اور بنگلہ دیش وغیرہ میں بھی جامعۃُ المدینہ لِلْبَنِیْن اور جامعۃُ المدینہ لِلْبَنات قائم ہیں، جن میں ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں عِلْمِ دِیْن حاصِل کر کے نہ صرف اپنی عِلْمی پیاس بُجھا رہے ہیں، بلکہ دُوسروں کو بھی نورِ عِلم سے مُنوّر کرنے میں مصروف ہیں۔جامعۃ المدینہ کی خُصُوصِیَّت یہ بھی ہے کہ ان جامعات المدینہ میں طَلَبہ کو نہ صرف دِینی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے بلکہ اُن کی اَخلاقی اور رُوْحانی تَرْبِیَت کی طرف بھی بھرپُور تَوجُّہ دی جاتی ہے۔
شیخِ طریقت،اَمِیْرِ اَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اِن طلبہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ارشاد فرماتے
ہیں:میں دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ کے طلبہ کرام سے بَہُت مَحَبَّت کرتا ہوں
اوران کے صَدْقے سے اپنے لئے دُعائے مَغْفِرت کِیا کرتا ہوں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّجامعۃُ المدینہ کے طلبہ نَمازِ پنجگانہ کے علاوہ
دیگر نَوافِل بھی پڑھتےاور مُتَعَدِّد طلبہ مل کرصلوٰۃُ التَّوبہ، تَہَجُّد،اِشْراق
اور چاشت کی نمازوں کا