Book Name:Yazed ka Dard Naak Anjaam
اِہْتِمام بھی کرتے ہیں۔ لہٰذاہمیں بھی چاہئے کہ اپنے بچوں کو جامعۃُالمدینہ میں داخِل کروا کر اُن کی اور اپنی دُنیا و آخرت کو بہتر بنائیں۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج کے بیان میں ہم نے یزید پَلید اور اس کی ناپاک فوج کی فِتْنہ پَروَرِی ،ظُلم و زِیادَتی اور ذِلَّت آمیز اَنْجام کے بارے میں سُنا ،نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس کے فتنے فَساد اور ظُلم و زِیادَتی کے بارے میں پہلے ہی واضح طور پر اِرْشادفرمادیا تھا کہ سب سے پہلے میری سُنَّت بدلنے والا بنو اُمَیَّہ کا یزید نامی شخص ہوگا نیز یہ بھی فرمایا کہ میری اُمَّت میں عَدْل و اِنْصاف قائم رہے گا اور پھر بنو اُمیہ کا یزید نامی ایک شخص آکر اس عدل و اِنْصاف میں رَخْنہ اَنْدازی کرے گا اور پھر یہی ہوا کہ اس بَد بَخْت نے عَدل و اِنْصاف کی بُنیادیں کھود کر تاریخ کے صفحات پر ظُلم و زِیادَتی کی وہ داستان لکھی کہ جسے پڑھ سُن کر بدن لَرزِیْدہ اور آنکھیں اَشکبار ہوجاتی ہیں ۔اس بَدْبَخْت کے مَظالِم سے مکے مدینے کے عام باشندوں سے لے کر صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بلکہ اَہْلِ بَیْتِ اَطہار اور حضرت سَیِّدُنا اِمام حُسَیْنرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ تک کوئی بھی محفوظ نہ رہا۔شہادتِ امام حُسَیْن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بعد صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سمیت دس ہزار (10,000)سے زائد اَفراد کو شہید کرنا،سُود،شراب ،بَدکاری کو فَروغ دینا،بھائی بہن کے نکاح کو رِواج دینا،مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّمدینے شریف کو گھوڑوں کی نَجاست سے آلودہ کرنا، کعبۂ مُعَظَّمَہ پر پتھروں کی بارش کرنا اور اس کے مُقَدَّس غِلاف کو نَذرِ آتش کرنا ،یزیدیوں کے گُناہوں کا وہ اَنْبار تھا جس کی وجہ سے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو یہ خَدشہ ہوا کہ شاید بَطورِ عذاب ان لوگوں پر آسمان سے پتھر بَرسیں گے۔
بہرحال سچ ہے کہ بُرے کام کا اَنْجام بُرا
ہے،چنانچہ واقعہ کربلا کو زیادہ عرصہ نہ ہوا تھا کہ یزید کو ایک