Book Name:Yazed ka Dard Naak Anjaam
غَیْب دان آقا،مکی مدنی مُصْطَفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھی اپنے زمانۂ نُور بار میں وقتاً فوقتاًصحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو یزید پلید کے فتنے سے آگاہ فرماتے رہے۔جیساکہ
حضرت سَیِّدُنا ابُو دَرْدَاء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا کہ میں نے نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو فرماتے ہوئے سُنا کہ اَوَّلُ مَنْ یُّبَدِّلُ سُنَّتِیْ رَجُلٌ مِّنْ بَنِیْ اُمَیَّۃَ یُقَالُ لَہُ یَزِیْدُ یعنی میری سُنَّت کا پہلا بدلنے والا بَنواُمَیَّہ کاایک شخص ہوگا،جس کانام یزید ہوگا۔(تاریخ مدینہ،یزید بن صخر…الخ، ۶۵/۲۵۰، رقم:۸۲۹۲)ایک اور مقام پر اِرْشاد فرمایا:میری اُمّت میں عَدْل و اِنْصاف قائم رہے گا ،یہاں تک کہ پہلا رَخْنہ انداز ،بنواُمَیَّہ کا ایک شخص ہوگا ،جس کانام یزید ہوگا۔ ([1])
یزید پلید کی فتنہ اَنگیزیوں کے بارے میں سرکارِ نامدار،غَیْبوں پر خبردار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اِنہی پیش گوئیوں کی وجہ سے مشہور صحابیِ رسول حضرت سَیِّدُنااَبُو ہُرَیْرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اپنے وصال سے قبل یہ دُعا مانگا کرتے تھے: اَعُوْذُ بِاللہ مِنْ رَأْسِ السِّتِّیْنَ وَاِمَارَۃِ الصِّبْیَان”یعنی اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں،60 ہجری کے آغاز اور لڑکوں کی حُکومت سے۔“چُنانچہ آپ کی یہ دُعا قبول ہوئی اور 59 ہجری میں (بمقام مدیْنۂ طَیِّبہ میں) آپ کا اِنتقال ہوگیا (اور ٹھیک 60 ہجری میں یزید پلید مَسْنَدِ سَلْطَنَت پر نمودار ہوا۔ )([2])
صَدْرُ الْافَاضِل
حضرت علّامہ مولانامُفتی سَیِّد محمد نعیمُ الدّین مُراد آبادی رَحْمَۃُ
اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ یزید پلید کی حضرت سیدنا امام حُسَیْن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے دُشمنی کی وجہ بیان کرتے ہوئے اور شہادتِ
امام حُسَیْن کے بعد یزید کی طرف سے مکے اور مدینے شریف کے مسلمانوں پر ڈھائی جانے
والی ظُلم و زِیادَتی کا تَذکِرہ