Yazed ka Dard Naak Anjaam

Book Name:Yazed ka Dard Naak Anjaam

کی قوم ہوگی اور مُختار کے گھوڑے اُنہیں روندتے ہوں گے، اُن کی جماعتوں کی کثرت اُن کے کام نہ آئے گی، اُن کے ہاتھ پاؤں کاٹے جائیں گے، گھرلُوٹے جائیں گے، سُولیاں دی جائیں گی، لاشیں سڑیں گی،دُنیا میں ہر شخص تُف تُف کرے گا، اِس ہلاکت پر خُوشی منائی جائے گی، مَعْرِکَۂ جنگ میں اگرچہ اُن کی تعداد ہزاروں کی ہوگی مگر چُوہوں اور کُتّوں کی طرح اُنہیں جان بچا نی مُشکل ہوگی، جہاں پائے جائیں گے ماردئیے جائیں گے،دُنیا میں قیامت تک اُن پر نفرت و مَلامت کی جائے گی۔(سوانح کربلا،ص۱۸۴-۱۸۵)

اے تِشنگانِ خونِ جوانانِ اہلبیت

 

دیکھا کہ تم کو ظُلم کی کیسی سزا ملی

کُتّوں کی طرح لاشے تمہارے سڑا کیے

رُسوائے خلق ہو گئے برباد ہو گئے

تم نے اُجاڑا زَہرا کا بوستان

دُنیا پرستو! دین سے منہ موڑ کر تمہیں

آخر دِکھایا رنگ شہیدوں کے خون نے

پائی ہے کیا نعیمؔ اُنہوں نے ابھی سزا

 

 

گُھورے پہ بھی نہ گور کو تمہاری جا مِلی

مردُودَو!تم کو ذِلّتِ ہر دَوسرا ملی

تم خود اُجڑ گئے تمہیں یہ بد دُعا ملی

دُنیا ملی نہ عیش و طَرب کی ہوا ملی

سر کَٹ گئے اَماں نہ تمہیں اِک ذرا ملی

دیکھیں گے وہ جحیم میں جس دن سزا ملی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہ تو تھا یزیدیوں اور یزید کے دستِ راست اِبْنِ زِیاد بَد نِہاد کے بدترین اور ذِلَّت ناک اَنْجام کا مَجْمُوعی اور مُخْتَصر تذکرہ کہ کس طرح مُختار ثَقَفی کے حکم پر اُس کے لشکر نے یزیدی فَوج کے ایک ایک شخص کو مَوت کے گھاٹ اُتار دیا،اب ذرا یزید پلید کے اَنْجام کے بارے میں بھی سُنئے۔

یزید کا اَنْجام

واقعہ ٔکربلا کے کچھ ہی دنوں کے بعد یزید ایک ہلاکت خیز اور انتہائی مُوذِی مَرَض میں مبُتلا ہوا،