Book Name:Seerat e Data Ali Hajveri
کے مَزارات پر حاضِری کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں۔ حاضِری سے پہلے کیا کیااچھی نیتیں ہونی چاہییں ؟ مَزارات پر جاکر کیا دُعائیں مانگنی چاہییں؟ مَزارات پر حاضِری کے کیا کیا فَوائد ہیں؟ وغیرہ وغیرہ یہ سب جاننے کیلئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتِی ادارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنہ کے مطبوعہ 48 صَفْحات پرمُشْتَمِل رسالے “ مَزاراتِ اولیاء کی حِکایات “ ہَدِیّۃً حاصِل فرما کر اِس کا مُطالَعہ کرلیجئے ، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات میں کافی اضافہ ہوگا۔ آئیے اِسی رسالے سے مَزارات پر حاضِری کا طریقہ اور اس کے مَدَنی پھول سنتے ہیں۔
(اگرکوئی شَخْص ولیُّ اللّٰہ کے مَزار شریف یا)کسی بھی مُسَلمان کی قَبْر کی زِیارَت کو جانا چاہے تو مُستَحَب یہ ہے کہ پہلے اپنے مَکان پر (غَیر مکروہ وَقْت میں) دو(2) رَکْعَت نَفْل پڑھے ، ہر رَکْعَت میں سُوْرَۃُالْفَاتِحَہ کے بعد ایک (1)بار اٰیَۃُ الْکُرْسِی اورتین(3) بار سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص پڑھے اور اس نَماز کا ثَواب صاحبِ قَبْرکو پہنچائے ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس فَوت شُدہ بندے کی قَبْر میں نُور پیدا کرے گا اور اِس (ثَواب پہنچانے والے) شَخْص کو بَہُت زِیادہ ثَواب عَطا فرمائے گا۔ (فتاوٰی عالمگیری ج۵ص۳۵۰ )پھر اچھی اچھی نیتیں کرنے کے بعد مَزارات کی طرف روانہ ہو اور (زائر یعنی زِیارت کرنے والے کو چاہیے کہ اولیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی کے) مَزاراتِ طیِّبات پرحاضِر ہونے میں پائنتی(پا۔ ئِنْ ۔ تی ۔ یعنی قدموں) کی طرف سے جائے اورکم ازکم چار(4) ہاتھ کے فاصِلہ پر مُواجَہہ میں(یعنی چِہرے کے سامنے) کھڑا ہو اورمُتَوَسِّط(یعنی درمِیانی)آواز میں(اِس طرح) سَلام عَرْض کرے : اَلسّلَامُ عَلَیْکَ یَاسَیِّدِیْ وَرَحمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ ، پھر “ دُرُودِ غَوْثیہ “ تین(3) بار ، اَلْحَمْد شریف ایک(1)بار ، اٰیَۃُ الْکُرْسِی ایک(1) بار ، سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص سات (7)بار ، پھر “ دُرُوْدِ غَوْثیہ “ سات (7)بار ، اور وَقْت فُرْصت دے توسُوْرَۂ یٰسٓ اور سورۂ مُلک بھی پڑھ کراللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دُعا کرے کہ الٰہی !اِس قِراءَ ت پر مجھے اِتنا ثَواب دے جو تیرے کرم کے قابِل ہے ، نہ اُتنا جو میرے عَمَل کے قابِل ہے او راِسے میری طرف سے اِس بندۂ مَقبول کو نَذْر پہنچا۔ پھر اپنا جو مطلب ، جائز (اور) شرعِی ہو ، اُس کے لیے دُعا کرے