Book Name:Seerat e Data Ali Hajveri
ہوگیا ، اِسی نِسبَت سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ہَجْویری کہلاتے ہیں۔ (اردودائرۃ المعارف ، ج ۹ ، ص۹۱ ملخصاً)
غم مجھے میٹھے مدینے کا عطا کر دو شہا میرا سینہ بھی مدینہ دو بنا داتا پیا
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنے زمانے کے کئی عَظِیمُ الْمَرْ تَبَت(یعنی بُلند رُتبے والے) ائمۂ طَرِیقَت و شَرِیعَت سے عِلم و مَعرِفَت کے جام پیے ، عُمْر کا ایک بَڑا حِصّہ سَفَر میں گُزارا ، جس کا مَقْصَد اللہ عَزَّوَجَلَّکے نیک بندوں سے مِلنا ، اُن کے فَیْضان سے فَیض یاب ہونا ، اپنے نَفْس کومَشَقَّتوں اورتکلیفوں کاعادی بناکراللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضاوخُوشْنُودیپاناہے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے کِرْمان ، سِیْستان ، تُرکِسْتان ، ماوَراءَالنَّہْر ، خُوْزِسْتان ، طَبْرِسْتان ، آذربیجان ، فارْس ، عِراق ، شام ، فَلَسْطِین اور حِجازِ مُقدَّس سَمیت کئی مُلکوں کا سَفَر کیا۔ (اردو دائرۃ المعارف ، ۹ / ۹۴) آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ جَواں عُمری ہی میں عُلومِ ظاہِری کی تَکمِیل کرچکے تھے ، آپ کے عِلمی مَقام کا اندازہ اِس واقعے سے لگایا جاسکتا ہےکہ ایک مَرتَبہ سُلطان محمود غَزنَوی کی مَوجُودگی میں حضرتِ داتا عَلی ہَجْویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کاایک غَیر مُسلِم فَلسَفی سے مُکالَمہ ہوا تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنی عِلْمی قابِلِیَّت سے زَبَردَست جوابات کے ذَرِیعے اُسے خاموش کردیا ، حالانکہ اُس وَقْت آپ کی عُمْر زِیادَہ نہ تھی ، کیونکہ اِس مُکالَمے کو سُلطان محمود غَزنَوی کی زِنْدگی کے آخِری سال میں بھی فَرْض کِیا جائے تو اُس وَقْت آپ کی عُمْرِ مُبارَک تقریباً20 سال بنتی ہے۔ (پیش لفظ ازکشف المحجوب ، ص ۱۲)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے مصطَفٰے کی بارگاہِ پاک میں کیجئے میری سِفارش آپ یا داتا پیا
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد