Seerat e Data Ali Hajveri

Book Name:Seerat e Data Ali Hajveri

کرلیجئے۔ وَاللہِ الْعَظِیْم!قِیامت میں ذرّہ ذرہ کا حِساب ہونا ہے ، یقیناً کوئی بھی قِیامت کے حِساب کی تاب نہیں رکھتا ، سچّی تَوبہ کر لیجئے۔ دُرُودِ پاک پڑھ کر عَرْض کیجئے۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ! آج تک میں نے جتنا بھی اِسراف کِیا ، اُس سے اور تمام صغیرہ و کبیرہ گناہوں سے تَوْبہ کرتا ہوں اور تیری عَطا کردہ تَوفیق سے آئندہ گناہوں سے بچنے کی بھر پور کوشش کروں گا ، یا ربِّ مصطَفٰی  عَزَّ  وَجَلَّ  وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میری تَوبہ قَبول فرما اور مجھے بے حساب بخش دے ۔

اٰمِیْن بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہُ تَعَالیٰ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

(فیضانِ سنت ، ص۲۵۴)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خلاصہ :

                                                میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آج ہم نے حضرتِ سَیِّدُناداتاعلی ہجویری  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی سِیْرت و کردار کے مُتَعلِّق بیان سنا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ پانچویں صدی ہجری کے وہ عظیم الشان بُزرگ ہیں کہ جن کے وِصال کو ہزار(1000) سال سے زِیادَہ عرصہ گُزرچکا ہے ، مگر آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی علمی و رُوحانی چمک دَمک میں آج بھی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ۔ لاکھوں مُسلمانوں میں آپ کا فیضان جاری وساری ہے ۔ آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کا اَصْل وطن اَفْغانِستان کا شہر غزنی ہے ، لیکن لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے کیلئے آپ  رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نے اپنا وطن چھوڑ کر ایک اَنْجان شہر میں اِقامَت اِخْتِیار فرمائی ، اس سے ہمیں بھی یہ درس ملتا ہے کہ نیکی کی دعوت دینے کےلیے  ہر ماہ کم اَزْ کم تین(3) دن کے مَدَنی قافلے میں ضرور سفر کرناچاہیے اوراس راہ میں آنے والی مُشکلات  کو خَنْدہ پیشانی سے برداشت کرتےہوئے خوب خوب سُنَّتوں کی خِدْمت کیلئے کوشاں رہنا چاہیے۔ ہر شُعْبے سے مُنْسلک اَفْراد پر اَحْسن اَنْداز میں اِنْفرادی کوشش کرنی چاہیے ۔

مجلس اِصْلاح برائے کھلاڑیان!