Book Name:Seerat e Data Ali Hajveri
تھے ۔ وہ مُسافِر کورُوکھی روٹی کھاتا دیکھ کرہنستے اور کھائے ہوئے خَربُوزے کے چھلکے اُسے مارتےجاتے ، ساری رات وہ لوگ طَعْن وتَشْنِیع کے تِیربَرساتے رہے یعنی بُرا بھلا کہتے رہے ، یہاں تک کہ صُبح ہوگئی مگروہ صابِروشاکِر نَوجوان خُوش دِلی سے اُن کے سِتم برداشت کرتارہا اور کوئی جوابی کاروائی نہ کی۔ (کشف المحجوب ، ص۶۶ ، ملخصاً)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آئیے !اِس عظیم ہستی کی شان میں ، شیخِ طریقت ، اَمِیْرِاہلسنّت ، بانیِ دعوتِ اسلامی ، حضرت علّامہ مَوْلانا ابُو بلال محمدالیاس عطّارقادِری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی لکھی ہوئی منقبت کے کچھ اشعارسُنتے ہیں۔
ہو مدینے کا ٹِکٹ مجھ کو عطا داتا پیا آپ کو خواجہ پِیا کا واسِطہ داتا پیا
دو نہ دو مرضی تمہاری تم مدینے کا ٹِکٹ میں پکارے جاؤں گا داتا پِیا داتا پیا
دولتِ دنیا کا سائل بن کے میں آیا نہیں مجھ کو دیوانہ مدینے کا بنا داتا پیا
کاش میں رویا کروں عِشقِ رسولِ پاک میں سوز دو ایسا پئے احمد رضا داتا پیا
کا ش! پھر لاہور میں نیکی کی دعوت عام ہو فیض کا دریا بہا دو سرورا داتا پیا
مجھ کو داتا تاجدارانِ جہاں سے کیا غَرَض میں تو ہوں منگتا ترے دربار کا داتا پیا
جھو لیاں بھر بھر کے لے جا تے ہیں منگتے رات دن ہو مِری اُمّید کا گلشن ہرا داتا پیا
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
برائی کو بھلائی سے ٹالنے والے :
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کردہ واقعے میں اپنے ساتھ نارَوا و ناپسندیدہ سُلوک پر صَبْر کرنے والے وہ بُزُرگ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کےبَرگُزِیدہ وَلی ، حضرتِ سَیِّدُنا داتا گَنْج بَخْش عَلی ہَجْویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ