Seerat e Data Ali Hajveri

Book Name:Seerat e Data Ali Hajveri

ہے۔ نَعْت پڑھنے اور سننے کےبھی کیاکہنے؟ سرکار عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی نَعْت پڑھنا ، حضرت حَسّان بن ثابت رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی سنّت اور نَعْت سُننا سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سنّتِ کریمہ ہے ، اس کے بعد سُنَّتوں  بھرے بَیان  کی ترکیب ہوتی ہے ، جس میں علمِ دین کے بیش قیمت موتی چننے کو ملتے ہیں ۔ علمِ دین حاصِل  کرنے کی فضیلت کے بارے میں فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : سب سے افضل صَدَقہ یہ ہے کہ مُسَلمان علم سیکھے ، پھر اپنے اسلامی بھائی کو سکھائے۔ (سنن ابن ماجہ ، کتا ب السنہ ، با ب ثواب معلم الناس با لخیر ، رقم ۲۴۳ ، ج ۱ ، ص ۱۵۸) ، ذِکْرودُعا ، صَلٰوۃ وسَلام ، نمازِ عشاء ، نماز کے بعدحلقے لگتے ہیں ، جس میں مختلف موضوعات پر سُنّتیں و آداب بتائے جاتے ہیں ، کوئی ایک دُعا یاد کروائی جاتی ہے ، فکرِ مدینہ کا مدنی حلقہ ہوتا ہے ، پھر وقفہ آرام ، خوش نصیب عاشقانِ رسول رات اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے کے بعد نمازِ تہجد کی برکات لُوٹتے ہیں ، اذانِ فجر کے بعد صدائے مدینہ ، نمازِ فجر باجماعت ، نماز کے بعد مدنی حلقے میں شرکت اورپھر مدنی انعام پر عمل کرتے ہوئے اِشراق و چاشت کی سعادت پانے کے بعدصلوٰۃ و سلام پر اجتِماع کا اِختِتام ہوجاتاہے ۔ اجتماع کے اختتام پر کئی عاشقانِ رسول سُنّتوں کی تربیت کےمدنی قافلوں میں سفر کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے؟ ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتِماع میں شِرکت ہمارے لئے کس قَدَر باعِثِ اَجْروثَواب ہے ۔ لہٰذا آپ سے  مَدَنی التجا ہے ، سُستی اُڑائیے اور ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں اَوّل تا آخِر شِرکت کو اپنا معمول بنائیے! اور ڈھیروں ثَواب کے حَق دار بن جائیے۔ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی برکت کا اندازہ اِس مَدَنی بہار سے لگایئے!

مَدَنی بہار :

مرکزالاولیاء( لاہور)کے علاقے ، ملتان روڈکےایک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح کی تحریر بھیجی کہ