Book Name:Seerat e Data Ali Hajveri
(۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
نگاہیں نیچی کیے خُوب کان لگاکر بَیان سُنُوں گا *ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تعظیم کی خاطر جہاں تک ہوسکادو زانو بیٹھوں گا *ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسرے کے لیے جگہ کُشادہ کروں گا *دھکّا وغیرہ لگا تو صَبْر کروں گا ، گُھورنے ، جِھڑکنے اوراُلجھنے سے بچوں گا*صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والوں کی دل جُوئی کے لئے بُلند آواز سے جواب دوں گا *بَیان کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میں بھی نِیَّت کرتا ہوں*اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضَاپانے اورثواب کمانے کے لئے بَیان کروں گا*دیکھ کر بَیان کروں گا*پارہ 14 ، سُوْرَۃُ النَّحْل ، آیت125 : اُدْعُ اِلٰى سَبِیْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ (تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اپنے رَبّ کی راہ کی طرف بُلاؤ پکّی تدبیر اور اَچّھی نصیحت سے)اوربُخاری شریف( حدیث4361)میں وارِداِس فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : بَلِّغُوْاعَنِّیْ وَلَوْ اٰیَۃً۔ یعنی ’’پہنچا دو میری طرف سے اگرچِہ ایک ہی آیت ہو ‘‘میں دیئے ہوئے اَحْکام کی پَیْروی کروں گا *نیکی کا حکم دوں گا اوربُرائی سے مَنْع کروں گا *اَشْعار پڑھتے نیز عَرَبی ، اَنگریزی اور مُشْکِل اَلْفَاظ بولتے وَقْت دل کے اِخْلَاص پر تَوَجُّہ رکھوں گایعنی اپنی عِلْمیَّت کی دھاک بِٹھانی مَقْصُود ہوئی تو بولنے سے بچوں گا *مَدَنی قافلے ، مَدَنی انعامات ، نیز عَلاقائی دَوْرَہ ، برائے نیکی کی دعوت وغیرہ کی رَغْبَت دِلاؤں گا*قَہْقَہہ لگانے اور لگوانے سے بچوں گا*نظر کی حِفَاظَت کا ذِہْن بنانے کی خاطِر حتَّی الْاِمْکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد