Book Name:Jamal e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(سرگودھا) میں دارُالافتاء اہلسنَّت، پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دُکھیاری اُمَّت کی شَرعی رَہْنمائی میں مصروف ِ عمل ہیں۔ اس کے علاوہ ’’دارُالافتاء اہلسنَّت ‘‘کے تحت کام کرنے والے شعبے’’ دارُالافتاءآن لائن ‘‘کے اسلامی بھائی بھی اِنْتہائی ذِمّہ داری کے ساتھ ٹیلی فون،واٹس اَیپ(Whatsapp) اور اِنْٹر نیٹ پر دُنیا بھر کے مُسلمانوں کی طرف سے پوچھے جانے والے مَسائل کا حل بتاتے ہیں ۔اس کے علاوہ دارُالاِفْتاءآن لائن کے اسلامی بھائیوں سے اِنْٹرنیٹ کے ذریعےدُنیا بھر سے اس میل ایڈریس (darulifta@dawateislami.net) پر سوالات پوچھے جاسکتے ہیں ۔دُنیا بھر سے ہاتھوں ہاتھ شرعی رہنمائی حاصل کرنے کے لیے اِن نمبرز پر رابطہ بھی کیا جاسکتا ہے۔نمبر نوٹ فرمالیجئے۔
0300-0220112-------0300-0220113
0300-0220114--------0300-0220115
پاکستانی وقت کے مُطَابِق صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک ان نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، بروزِ جُمُعہ تعطیل ہوتی ہے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے حُسن وجمالِ مُصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بارے میں سُنا۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ جیساحَسین وجَمیل کوئی نہیں پیدا کیا، یہاں تک کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا سایہ بھی نہ بنایا، کیونکہ ایسے یکتا کے لئے ایسی ہی یکتائی ہونی چاہیے،اس سے اندازہ لگایئے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ،اپنے پیارےحبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کس قدر مَحَبَّت فرماتا ہے۔ لہٰذا اگر ہم اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِضا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی