Jamal e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

Book Name:Jamal e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

برکت سےنیک اعمال کی کثرت، گُناہوں سے نَفْرت ،سُنَّتوں  پر اِسْتِقامت اور زِیادہ سے زِیادہ عبادت وتلاوت کی عادت بن جائے گی۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ 

12مدنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام ”علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت“

نیکی کی دعوت اور سُنَّتوں کی خدمت کےلیے ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت“بھی ہے۔ مختلف علاقوں میں جاکر  لوگوں کو  نمازوں اورسُنَّتوں کی جانب راغب کرنے کیلئے نیکی کی دعوت دینا یقیناً بہت بڑی سعادت  ہے۔

حضرت سَیِّدُنا اِبنِ عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایَت ہے کہ حُضُورنبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشادفرمایا: '' تیرا نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے مَنع کرنا صَدَقہ ہے اور تیراکمزور کو اپنی سُواری پر بِٹھالینا صَدَقہ ہے اورتیرا راستے سے گندگی ہٹادینا صدقہ ہے اور نماز کے لئے چلنے میں ہرقدم پر تیرے لئے صَدَقہ ہے ۔''(الترغیب والتر ھیب ، کتاب الادب ،باب فی اماطۃ الا ذی عن الطریق ،ج ۳،ص ۴۶۶،حدیث۴۵۶۱) دیکھا آپ نے کہ نیکی کی دعوت دینے سے صدقہ کا ثواب بھی حاصل ہوتاہے ، لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ خُوب خُوب  علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت  کے ذریعے فَضلِ خُداوَندی کے حَقدار بنیں ، مدنی قافلو ں میں سفر، مدنی اِنْعامات پر عمل اورمدنی مُذاکروں میں شِرکَت کرتے رہیں،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس کی بے شُمار برکتیں حاصل ہوں گی۔آئیےعلاقائی دَوْرَہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی  ایک مدنی بہار سنتے ہیں چنانچہ

ایک غیرمسلم کا قَبول اسلام:

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! خان پور( پنجاب،پاکستان) کے ایک مُبلِّغِ دعوتِ اسلامی کا بَیان  ہے کہ بابُ المدینہ( کراچی) سے سُنّتوں کی تَرْبِیَت  حاصِل کرنے کیلئے تشریف لائے ہوئے مَدَنی قافِلے