Book Name:Jamal e Mustafa صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
مطبوعہ 873 صفحات پر مشتمل کتابِِ لاجواب ”سیرتِ مُصْطَفیٰ “ صفحہ 563 پر مَوْجود حُسن و جَمال کے پیکر، محبوبِ ربِّ اکبر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حلیۂ مبارکہ کے مُتَعلِّق اَشْعار سنتے ہیں:
رُوحِ حَق کا میں سراپا کیا لکھوں؟ |
|
حُلیۂ نُورِ خُدا میں کیا لکھوں؟ |
پَر جَمالِ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْں |
|
جلوہ گر ہوگا مکانِ قَبْر میں |
اس لئے ہے آگیا مجھ کو خَیال |
|
مُختصر لکھ دوں جَمالِ بے مثال |
تاکہ یاروں کو مِرے پہچان ہو |
|
اور اس کی یاد بھی آسان ہو |
تھا مِیانہ قَد و اَوسَط پاک تَن |
|
پر سپید و سُرخ تھا رنگِ بدن |
چاند کے ٹکڑے تھے اعضا آپ کے |
|
تھے حَسِین و گول سانچے میں ڈھلے |
تھی جبیں رَوشن کُشادہ آپ کی |
|
چاند میں ہے داغ، وہ بے داغ تھی |
دونوں اَبرو تھیں مثالِ دو ہِلال |
|
اور دونوں کو ہوا تھا اِتّصال |
اِتّصالِ دو مَہِ ”عِیدَین“ تھا |
|
یا کہ اَدنیٰ قُرب تھا ”قَوسَیْن“ کا |
تھیں بڑی آنکھیں حَسِین و سُرمگیں |
|
دیکھ کر قُربان تھیں سب حُورِ عِیں |
کان دونوں خُوب صُورت اَرجمند |
|
ساتھ خُوبی کے دَہَن بینی بُلند |
صاف آئینہ تھا چہرہ آپ کا |
|
صُورت اپنی اُس میں ہر اِک دیکھتا |
تابہ سِینہ رِیشِ مَحبُوبِِ الٰہ |
|
خُوب تھی گُنجان مُو رنگ سیاہ |
میں کہوں پہچان عُمدہ آپ کی |
|
دونوں عالَم میں نہیں ایسا کوئی |
عظمتِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا
آمدِ مصطفیٰ مرحبا مرحبا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد