Book Name:Musalman ki Parda Poshi kay Fazail
حضرت علّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادِری رَضَوِی ضِیَائیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصنیف فَیضانِ سنّت جلد دُوُم کا باب”غیبت کی تباہ کاریاں“پڑھنا انتہائی مُفید ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ اس کتاب میں غیبت کی تعریفات،غیبت کرنے والوں کے عذاب کے دردناک واقعات،چغل خوری و تکبر اور دیگر گناہوں کی آفات،علماء کی اہمیت سے مُتَعَلِّق اَہم معلومات،غیبت کے علاج،مسلمانوں کے عُیُوب کی پردہ پوشی کے فضائل،عیب اُچھالنے کی وعیدیں،کئی موضوعات پر غیبت کی سینکڑوں مثالیں،حکایات اور دیگر بے شمار مدنی پھول موجود ہیں، لہٰذا آج ہی اس کتاب کو مکتبۃ المدینہ کے بستے سے ھدیۃًطلب فرمائیے، خود بھی اس کا مُطالعہ کیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔ دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِيڈ(یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ (Download) اور پرنٹ آؤٹ(Print Out) بھی کِیا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نمازوں اور دیگر نیک کاموں پر اِسْتِقامت حاصِل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئے،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ دُنیا وآخرت کی ڈھیروں بھلائیاں حاصِل ہوں گی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی تادمِ تحریر 97سے زائد شعبہ جات میںسُنَّتوں کی خدمت میں مصروف ِعمل ہے، اُنہی میں سے ایک شعبہ جامعۃُالمدینہ بھی ہے۔شیخِ طریقت،امِیْرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مُقدَّس جذبے کے تحت علمِ دِیْن کو عام کرنے کیلئے،دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامعۃُ المدینہ کی سب سے پہلی شاخ 1995ء میں نیوکراچی کے عَلاقے گودھرا کالونی بابُ المدینہ(کراچی) میں کھولی گئی اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اب تک دُنیا کے مختلف مُمالِک مثلاً پاکستان، ہند، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیپال اور بنگلہ دیش وغیرہ میں سینکڑوں جامعۃُ المدینہ لِلْبَنِیْن اور لِلْبَنات قائم ہیں، جن میں ہزاروں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں عِلْمِ دِیْن حاصِل کر کے نہ صرف اپنی عِلْمی پیاس بُجھا رہے