Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?

Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?

(سَیِّدُنا)سلیمان عَلَیہ السَّلام  نے تین (3)مِیل کے فاصلہ سے چیونٹی کی آواز سُن لی، حضرت آصِف بن بَرخیا نے پلک جھپکنے سے پہلے یمن سے تختِ بلقیس لا کر شام میں حاضر کردیا۔ حضرت (سَیِّدُنا)عمر(رَضِیَ اﷲُ تَعَالٰی عَنْہ)نے مدینۂ مُنوَّرہ سے خُطبہ پڑھتے ہوئے نَہاوند تک اپنی آواز پہنچادی۔حُضُورِ انورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے قیامت تک کے واقعات بچشم مُلاحَظہ فرمالیے۔یہ سب اِسی طاقت کے کرشمے ہیں۔ (مرآۃ المناجیح، ۳/۳۰۸)

    میٹھے میٹھےاسلامی بھائیو!کاش ہم فرائض کی پابندی کے ساتھ ساتھ،نفل عبادات کے بھی پابند بھی ہو جائیں۔کاش!فرض روزوں کےساتھ ساتھ  ہم نفل روزے مثلاًپیر اورجمعرات کا روزہ بھی رکھیں،کاش! خوش دِلی کے ساتھ پوری پوری زکوٰۃ بھی دیں اورساتھ ہی ساتھ نفل صدقات بھی دیں،مثلاً مساجد و مدارس کی تعمیرات میں حصہ لیں،غریب بہن بھائی اوررِشتے داروں کی مالی مدد کریں،مسلمانوں کو کھلائیں، پِلائیں۔نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لیے خرچ کریں وغیرہ۔

       کاش!فرض حج کے ساتھ ساتھ نفل حج اورعمرہ کرنے کی سعادتیں بھی حاصل کریں۔

    کاش!ہم فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ نفل نمازیں مثلاً تہجد،اِشراق و چاشت، اوّابین وغیرہ بھی ادا کریں۔

    شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اسلامی بھائیوں کے 72مدنی انعامات میں نوافل کی ترغیب اِرشاد فرماتے ہیں،مثلاًمدنی انعام نمبر 16میں"صلوٰۃ ُالتّوبہ"،مدنی انعام نمبر18میں"فرضوں کے بعد والے نوافل"،مدنی انعام نمبر19میں "نمازِ تہجد،اِشراق وچاشت اور اوّابین"،مدنی انعام نمبر 20میں "تحیۃُ الوضو اورتحیۃُ المسجد"۔

                        اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں مدنی انعامات کا عامل بنائے،مدنی انعامات کا رِسالہ باقاعدگی سے لینے،وقت مقرر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کرنے اورہر ماہ ذِمہ دارکو جمع کروانے اور اپنی محبت پانے والے خوش نصیبوں میں شامل فرمائے۔

میں پڑھتا رہوں سُنتیں، وَقْت ہی پر