Book Name:Allah عزوجل ki Muhabbat kaisay Hasil ho?
احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس آیتِ کریمہ کا خُلاصہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :اے نبى( صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!) آپ ان لوگوں سے فرمادیجئے، جو آپ کےوسىلہ کےبغىر ہمارى مَحَبَّت کا دَم بھرتے ہىں ىا جو اپنے کو رَبّ کا پىارا جان کرآپ سے بے نىاز ہوناچاہتے ہىں،ىا جوآپ کى اطاعت کے سِوا دوسرے اَسباب سے خُدا تک پہنچنا چاہتے ہىں، ان سب کو اعلانِ عام کردیجئے کہ اگر تم خدا سے مَحَبَّت کرنا چاہتے ہو تو، نہ مجھ سے مُقابلہ کرو نہ مىرى برابرى کا دَم بھرو ،نہ مجھ سے آگے آگے چلو، بلکہ غلام بن کر مىرے پىچھے پىچھے چلے آؤ، اپنے اَقْوال، اَفْعال ،اَعْمال ، غرض زِندگى کے ہر شُعْبہ کو مىرى مثال بنادو اورمجھ مىں فنا ہوجاؤ، پھر مُعاملہ برعکس ہوگا کہ رَبّ تمہىں اپنا محبوب بنالے گا اور تم جو چاہو گے، وہ کرے گا،اس کے ساتھ ہى تمہارے سارے گُناہ مُعاف فرما دے گا، کىونکہ اللہ(عَزَّ وَجَلَّ)بڑا غَفّار اور اَرْحَمُ الرَّاحمین ہے،تم اپنے کواس کى مغفرت اوررحمت کااہل بناؤ،پھرلطف دىکھو۔(تفسیر ِنعیمی،ج۳، ص۳۵۹۔۳۶۰،ملتقطاً)لہٰذا ہمیں بھی اپنے شب و روز اللہ عَزَّ وَجَلَّاوراس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے احکام کی بجاآوری میں گزارنے چاہئیں، کیونکہ مَحَبَّت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ جس سےمَحَبَّت کی جائے، اس کی اطاعت وفرمانبرداری بھی کی جائے۔
مُطِیع اپنا مجھ کو بنا یاالٰہی |
|
سدا سُنّتوں پر چلا یاالٰہی |
تُو اَنگریزی فیشن سے ہردَم بچا کر |
|
مجھے سنّتوں پر چلا یاالٰہی |
تجھے واسِطہ سیِّدہ آمِنہ کا |
|
بنا عاشقِ مُصطَفٰے یاالٰہی |
|
|
(وسائلِ بخشش ،ص۱۰۰،۱۰۱) |
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مَحَبَّتِ الٰہی پانےکاایک ذریعہ
یہ بھی ہے کہ ہم نماز کی پابندی کریں ، ماہِ رمضان کےپورے روزے
رکھیں ،زکوۃ کو وَقْت پر اَدا کریں نیز فرائض وواجبات کی اَدائیگی کے ساتھ ساتھ نَوافل
کا اہتمام کرنا بھی بہترین عمل ہے۔