Ishq-e-Majazi ki Tabah Kariyan

Book Name:Ishq-e-Majazi ki Tabah Kariyan

نبیِ کریم،رؤفٌ رَّحِیْم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:سچّائی کو لازم کرلو، کیونکہ سچّائی نیکی کی طرف لے جاتی ہے اور نیکی جنّت کا راستہ دِکھاتی ہے۔ آدمی برابر سچ بولتا رہتا ہے اور سچ بولنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک صِدِّیْق لکھ دِیا جاتا ہے اور جُھوٹ سے بچو، کیونکہ جُھوٹ گُناہ کی طرف لے جاتا ہے اور گُناہ جہنّم کا راستہ دکھاتا ہے اور آدمی برابر جُھوٹ بولتا رہتا ہے اور جُھوٹ بولنے کی کوشش کرتا ہے،یہاں تک کہ وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک بہت جُھوٹا لکھ دِیا جاتا ہے۔([1])

آہ طُغیانیاں گناہوں کی                   پار نیّا مِری لگا یا ربّ

نفس و شیطاں ہو گئے غالب                        ان کے چُنگل سے تُو چُھڑا یا ربّ

                                                                    (وسائلِ بخشش  صفحہ 79)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اس طرح مىاں بىوى کى تکرار اور اىک دوسرے پر شک کى تلوار کھىنچنے کا ہتھىار بھى موبائل بن چکا ہے، آج کئى اىسے معاملے سامنے آچکے ہىں،  اى مىل اور موبائل کى وجہ سے ذاتى اور عوامى زندگى تباہ ہوچکى ہے، خود کشى اور قتل کا باعث بننے والی  اس دَور کى سوشل ویب  سائٹس اور موبائل نے مُہَذَّب دُنىا کو پرىشانىوں مىں ڈال دىا ہے ۔([2])

موبائل فون روڈ اىکسىڈنٹ کى وجہ بھى بنتا جارہا ہے، سخت قانون کے باوجود 55 فىصد لوگ گاڑى چلاتے وقت موبائل فون کے ذریعے گفتگو کرنے یا گانے باجے سُننے میں مصروف رہتے ہیں، اىسے بھى واقعات سامنے آئے ہىں کہ پىچھے سے آنے والى گاڑىوں کا ہارن نہ سُننے کى وجہ سے خطرناک حادِثات ہوچکے ہىں، موبائل اىک طرح سے آپ کے لئے رحمت ہے تو زحمت بھى ہے، اس لئے اس کا استعمال


 

 



[1] مسلم ،کتاب البر و الصلۃ،باب قبح الکذب الخ،ص۱۴۰۵،حدیث:۲۶۰۷

[2] ہفت روزہ نئی دُنیا ۳ مارچ ۲۰۱۴بتغیر