Book Name:Husn-e-Zan ki Barkatain
وہ عابد کہنے لگا :” میں تیری وجہ سے یہاں آیا ہوں، مجھے بتایاگیا ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں تیرا رُتبہ مجھ سے زیادہ ہے؟“ اس وجہ سے میں تیری زیارت کرنے آیا ہوں، مجھے بتاکہ وہ کونسا عمل ہے، جس کی وجہ سے تجھے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں اعلیٰ مقام حاصل ہے؟ وہ موچی خاموش رہا، گویا وہ اپنے عمل کے بارے میں بتانے سے ہچکچاہٹ محسوس کر رہا تھا۔ پھر کہنے لگا:” میرا اورتو کوئی خاص عمل نہیں، ہاں!اتنا ضرور ہے کہ میں سارا دن رزقِ حلال کمانے میں مشغول رہتا ہوں اور حرام مال سے بچتا ہوں، پھر اللہ تعالٰی مجھے سارے دن میں جتنا رِزق عطا فرماتا ہے، میں اس میں سے آدھا اس کی راہ میں صدقہ کردیتا ہوں اور آدھا اپنے اہل وعیال پر خرچ کرتا ہوں ۔دوسرا عمل یہ ہے کہ میں کثرت سے روزے رکھتا ہوں، اس کے علاوہ کوئی اور چیز میرے اندرایسی نہیں جوباعثِ فضیلت ہو۔“