Meraj e Mustafa ki Hikmatain

Book Name:Meraj e Mustafa ki Hikmatain

نے خالقِ سمٰوٰت عَزَّ  وَجَلَّ سے شبِ معراج قُربِ خاص میں سُنیں، آئیے! ان کی فضیلت سنئےاور وقتاً فوقتاً ان  کی تلاوت  بھی کرتے رہیے ۔

حضرتِ سیِّدُنا نعمان بن بشیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:اللہعَزَّ  وَجَلَّ نے زمین وآسمان کو پیدا کر نے سے دوہزار(2000) سال پہلے ایک کتاب لکھی پھر اس میں سے سُوْرَۃُ الْبَقَرہکی آخر ی دوآیتیں نازل فرمائیں۔ جس گھر میں تین (3) راتیں ان دو آیتوں کو پڑھا جائے گا شیطان اس گھر کے قریب نہ آئے گا۔ )سُنَنُ التِّرْمِذِیّ ج۴ ص۴۰۴ حدیث۲۸۹۱(

حضرتِ سیِّدُنا ابُومسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لولاک، سیّاحِ اَفلاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: جوشخص سُوْرَۃُ الْبَقَرہکی آخری دو آیتیں رات میں پڑھے گا وہ اسے کفایت کریں گی۔(صَحِیحُ البُخارِی ج۳ ص۴۰۵ حدیث۵۰۰۹)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سُوْرَۃُ الْبَقَرہ کی دوآیتیں کفایت کرنے سے مُراد یہ ہے کہ یہ دو آیتیں اس کے اس رات کے قیام (رات کی عبادت)کے قائم مقام ہوجائیں گی یا اس رات اسے شیطا ن سے محفو ظ رکھیں گی۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ اس رات میں نازل ہونے والی آفا ت سے بچائیں گی۔ وَاللّٰہُ تَعَالٰی اَعْلَمُ (فَتْحُ الْبَارِی،۱۰/۴۸)

 حکیمُ الاُمَّت مُفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : (سُوْرَۃُ الْبَقَرہ کی آخری  دوآیتیں) دُکھ درد، رَنج و غم میں کافی ہیں کہ ان کا تلاوت کرنے والا (یعنی سُورۂ بقرہ کی آخری دو آیات کی رات کو تلاوت کرنے والا) اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ دُکھ دَرْد سے محفوظ رہتا ہے اور اگر اتفاقاً کبھی آ بھی جائیں تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ