Book Name:Shab e Meraj Jannat main Rahmat e ilahi kay mushahidaat
وَسَلَّمَ! مخلوق کا حساب کون لے گا؟‘‘اِرْشاد فرمایا:’’اللہ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی۔‘‘ اس نےعَرْض کی:’’ کیا وہ خود لے گا؟‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرْشاد فرمایا: ’’ہاں۔‘‘ تو وہ اعرابی مسکرا دیئے ۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مسکرانے کی وجہ پوچھی تو اُنہوں نے عرض کی: اِنَّ الْکَرِیْمَ اِذَا قَدَرَ عَفَا وَاِذَا حَاسَبَ سَامَحَ’’کریم جب کسی پر قدرت پاتا ہے تو معاف کر دیتا ہے، جب حساب لیتا ہے تو درگزر فرماتا ہے۔‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرْشاد فرمایا:’’اعرابی نے سچ کہا، جان لو! اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے بڑا کریم کوئی نہیں، وہ سب کریموں سے بڑھ کر کریم ہے۔ (شعب الایمان ، ج١، ص ٢٤٦، الحدیث ٢٦٢،احیاء علوم الدین،کتاب الخوف والرجاء،بیان دواء الرجاء۔۔۔۔۔۔الخ،ج۴،ص۱۸۴)
لاج رکھ لے گنہگاروں کی |
| نام رحمٰن ہے ترا یارَبّ |
عیب میرے نہ کھول محشر میں |
| نام ستار ہے ترا یارَبّ |
بے سبب بخش دے نہ پوچھ عمل |
| نام غفار ہے ترا یارَبّ (ذوق نعت ،ص۵۹) |
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12 مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام’’مدنی انعامات ‘‘
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگرہم بھی رحمتِ الٰہی کے طفیل جنَّت کی ان اَبدی نعمتوں سے لُطف اندوز ہونا چاہتے ہیں جن کا مُشاہدہ معراج کی رات پیارے آقا محمدِمصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا تو اس کے لئے ہمیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی فرمانبرداری کرتے ہوئے فرائض واجبات کی بَر وقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ سُنَن ومُستحبات کی بھی عادت بنانی ہوگی۔اس کا بہترین حل شیخِ طریقت،امیر ِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی انعامات پر عمل کرنا ہے،