Book Name:Shab e Meraj Jannat main Rahmat e ilahi kay mushahidaat
’’شعبۂ تعلیم ‘‘ کا تعارف
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّتبلیغِ قرآن و سُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی سُنّتوں کی خدمت کے لیے کم وبیش 102شعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے۔ان شُعبہ جات میں سے ایک ’’شُعبۂ تعلیم‘‘بھی ہے۔ چونکہ طلبہ ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور مستقبل میں قوم کی باگ ڈور یہی سنبھالتے ہیں اس لیے اگر ان کی شریعت کے مُطَابِق تربیت کر دی جائے تو سارا مُعاشَرہ خوفِ خدا اور عشقِ مُصطَفٰے کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ لہٰذا تمام گورنمنٹ وپرائیویٹ اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز وغیرہ سے منسلک لوگوں میں قرآن و سُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو عام کرنے کے لیے مجْلس شعبۂ تعلیم کا قِیام عمل میں لایا گیا جس کا بُنیادی مقصدتعلیمی اِداروں سے وابستہ لوگوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے اس مَدَنی مقصد ’’ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ‘‘ کے مُطَابِق زندگی گزارنے کا مَدَنی ذہن دینا ہے۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہو
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بیان کا خلاصہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج ہم نے پیارے آقا عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے شبِ معراج کو رحمتِ اِلٰہی کے جنّتی مُشاہدات کے مُتَعَلِّق سُنا، جن سے ہمیں معلوم ہوا
§ جنت میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ نےتین (3)نہریں بنائی ہیں جن میں سے ایک اس کی رحمت دوسری