Book Name:Shab e Meraj Jannat main Rahmat e ilahi kay mushahidaat
بیٹھے ہوئے )شخص آپ کے والد حضرتِ ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہیں یہ زمین پر پہلے شخص ہیں جنہوں نے کنگھی کی ۔ اور یہ سَفَیْد چہروں والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے ایمان میں کسی ناحق کی آمیزش نہیں کی اور وہ جن کی رنگت میں کچھ خرابی تھی یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اچھے عمل کے ساتھ ساتھ کچھ بُرے عمل کئے پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ سے توبہ کی تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ان کی توبہ قبول فرمالی ۔ اور (جن نہروں میں انہوں نے غُسل کیا اُن میں سے )پہلی نہر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رحمت اور دوسری اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نعمت کی اور تیسری نہر شرابِ طہور کی ہے جس سےاللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ان کو سیراب کیا۔
(دلائل النبوۃ، باب الدلیل علی ان النبی عرج بہ ، ۲/۴۰۱)
بچا جو تلوؤں کا اُن کے دَھووَن بنا وہ جنت کا رنگ و روغن
جنھوں نے دُولھا کی پائی اُترن وہ پھول گلزارِ نُور کے تھے
وہ بُرجِ بطحا کا ماہ پارا بِہِشْت کی سیر کو سِدھارا
چمک پہ تھا خُلد کا ستارہ کہ اس قمر کے قدم گئے تھے
(حدائقِ بخشش ،ص۲۳۱،۲۳۷)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سچی توبہ بہت بڑی نعمت ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے کہ وہ لوگ جن کے چہروں کی رنگت سیاہ ہوچکی تھی، رحمتِ الٰہی کی نہر میں غوطہ لگانے سے ان کے چہروں کی سیاہی دُھل گئی پھر جب نِعمتِ الٰہی کی نَہر میں غوطہ زَن ہوئے تو ان کی رنگت مزید نِکھر گئی اور جب شَرَابِ طَہُور کی نَہر سے پیا تو اُن کے چہرے بالکل سَفَیْد ہوگئے ۔ یاد رہے کہ اُنہیں گُناہوں کی سیاہی سے نَجات اس وجہ سے ملی کہ اُنہوں نے (دُنیا میں)رَبّ عَزَّ وَجَلَّکی بارگاہ میں اپنے گُناہوں سے سچی توبہ کی تھی تواللہ عَزَّوَجَلَّ نے اُن کی توبہ کو قَبول فرما کر