Book Name:Shab e Meraj Jannat main Rahmat e ilahi kay mushahidaat
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مدنی انعامات گُناہوں کے مَرض سے شِفا دِلانے اور نیک بنانے کا مدنی نُسخہ ہیں ۔ امیر ِِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:مجھے مدنی انعامات سے پیا ر ہے۔ اگرہم بھی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا کی خاطر صدقِ دل سےمدنی انعامات کو قبول کر کے اِن پر عمل شروع کر دیں تو جیتے جی بہت جلد اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ اِس کی برکتیں دیکھ لیں گے۔مدنی انعامات پر عمل ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ہے۔ مدنی انعامات پرعمل چونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا کے حُصُول کا ذریعہ ہے لہٰذا شیطان بہت سُستی دِلائے گا ،طرح طرح کے حیلے بہانے سُجھائے گا ۔اگرمدنی انعامات پر عمل میں اوّلاً دُشواری محسوس ہواوردِل نہ لگے تو ہمت نہ ہاریں ،بلکہ زیادہ کوشش کریں،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ دِل بھی لگ ہی جائے گا۔ مدنی انعامات پرعمل کی برکت سے ہم اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کا عظیم جذبہ پاسکتے ہیں۔ مدنی انعامات کی برکت سے ہم خُود اِحْتِسابی (فکرِمدینہ ) کرکے اپنے اَسلاف کی یاد تازہ کرسکتے ہیں۔جیساکہ حضرت سَیِّدُنَا فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ خود کو دُرّہ مار کر پوچھتے بتا تُو نے آج کیا عمل کیا؟اِسی طرح اور بُزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن بھی حَسبِ حال اپنے اعمال کا مُحاسَبہ کرتے اور بُلندیِ درجات کااِہْتمام فرماتے ۔ہمیں بھی مکتبۃُ المدینہ سے مدنی انعامات کا رسالہ ہدیۃً حاصل کر کے روزانہ فکرِمدینہ کرنی چاہئے اورہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے ذِمّہ دار کورِسالہ جمع کروانے کا معمول بنالینا چاہئے،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ اس کی برکت سے حیرت انگیز طور پر مدنی اِنْقلاب برپاہوجائے گا ۔آئیے!مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب کیلئے ایک مدنی بہار سُنتے ہیں۔
بدنگاہی سے چھٹکارا مل گیا
اوکاڑہ (پنجاب پاکستان)کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے منسلک ہونے سے قبل گُناہوں کے صحرا میں بھٹک رہا تھا۔ والدین کی نافرمانی کے علاوہ