Book Name:Shab e Meraj Jannat main Rahmat e ilahi kay mushahidaat
تمام زندگی اسی طرح بسر فرمائی۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کی وَفات کے تقریباً ایک سال بعدمیں نےآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کوخواب میں دیکھاکہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا جَنَّت کے اَعْلیٰ دَرَجوں میں ہیں اورآپ نے سبز ریشم کا بہترین لباس زَیْبِ بدن کیا ہوا ہے او رسبز ریشم کا دوپٹہ اَوڑھا ہوا ہے، خُداعَزَّ وَجَلَّ کی قسم!میں نے کبھی ایساخُوبصورت لباس نہیں دیکھاجیساآپ نے پہنا ہوا تھا۔پھر میں نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَاسے پُوچھا: ''اے رابعہ! آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کے اُس جُبّےکاکیا ہوا جس میں ہم نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کو کفن دیاتھا ؟''توآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا نے فرمایا: ''اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم! وہ لباس مجھ سے لے لیا گیااو راس کی جگہ یہ بہترین لباس مجھے عَطا کیا گیا ہے جسے تم دیکھ رہی ہو اورمیرے اُس جُبّے کو لپیٹ کر اس پر مُہر لگادی گئی اور اسے مَقامِ عِلِّیِّین میں رکھ دیا گیا ہے تاکہ قِیامت کے دن اس کے بَدلے مجھے ثواب عَطا کیا جائے۔ ''میں نے پوچھا:'' آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَاکو اورکیا کیا نعمتیں عَطا کی گئیں ؟ ''آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَافرمانے لگیں : ''اللہ عَزَّ وَجَلَّنے اپنے نیک بندو ں کے لئے جو نعمتیں تیار کر رکھی ہیں، وہ بیان سے باہر ہیں ۔تم نے تو ابھی ان نعمتوں کی ایک جھلک ہی دیکھی ہے، اس کے علاوہ نہ جانے کیاکیا نعمتیں اُس نے اپنے اَولیاء کے لئے تیار کررکھی ہیں۔پھر میں نے عرض کی:'' مجھے کسی ایسے عمل کے مُتَعَلِّق بتادیجئے جس کے ذریعے مجھے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا قُرب اوراس کی رِضا نصیب ہوجائے ۔''تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَانے فرمایا:''کثرت سے ذِکْرُاللہ کرو ،ہر وَقْت اپنے اوپر ذِکْرُاللہ کو لازِم کرلو ۔ اگرایسا کرو گی توکچھ بعید نہیں کہ تمہیں ایسی نعمتوں سے نوازا جائے کہ تم قابلِ رَشک ہوجاؤ ۔''(عیون الحکایات،۱/۱۶۸، ملتقطاً)
گدا بھی مُنتظر ہے خُلد میں نیکوں کی دعوت کا
خُدا دن خَیْر سے لاۓ سَخی کے گھر ضِیافَت کا
(حدائقِ بخشش، ص۳۷)