Book Name:Riya kari
رسول میں ڈُوبے ہوئے جوابات سے نوازتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے 103 شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ”مجلسِ مدنی مذاکرہ“ بھی ہے جو کہ آپ کے اِن عطا کردہ دِلچسپ اورعِلْم و حکمت سے بھرپور مَدَنی پُھولوں کی خُوشبوؤں سے دُنیا بھر کے مُسلمانوں کو مہکانے کیلئے ان مَدَنی مُذاکروں کو تحریری رسالے اور آڈیو(Audio) ویڈیو(Video) سی ڈیز(CDs) کی صُورت میں پیش کرنے کی سَعادَت حاصل کرتا ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّاب تک مَجلِس مَدَنی مُذاکرہ کئی آڈیو کیسٹیں اور ویڈیو سی ڈیز اور تحریری مَدَنی مُذاکرے پیش کرنے کی سَعادَت بھی حاصل کر چکی ہے اور مزید کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”ہفتہ وارمدنی مذاکرہ“
آپ سے بھی مدنی التجاہے کہ نہ صِرْف خُود بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی شِرکت کی دعوت دیتے رہیں۔مدنی مُذاکرے میں شِرکت کرنا ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک مدنی کام بھی ہے۔یاد رکھئے! وَعظ و نصیحت کیلئے اِجتماعات مُنْعَقِد کر کے اُن میں لوگوں کی اِصْلاح کی نِیَّت سے عِلْم وحکمت بھرے مَدنی پُھول لُٹانا، بُزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کا طریقہ رہا ہے۔
منقول ہے کہ ہمارے پیرانِ پیر، پیرِ دَسْتَگیر حضرت سَیِّدُنا شیخ مُحْیِ الدّین سَیِّدعبدُالقادرجیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے 521ھ سے 561ھ تک چالیس (40)سال مخلوق کو وعظ و نصیحت فرمائی۔(بهجة الاسرار،ص۱۸۴) اورآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ خُود ارشاد فرماتے ہیں : میرے ہاتھ پر پانچ سو (500) سے زائد غیر مُسلموں نے اِسلام قَبول کِیا اور ایک لاکھ(100000) سے زیادہ ڈاکو، چور، فُسّاق و فُجّار، فَسادی اور بدعتی لوگوں نے توبہ کی۔(بہجۃالاسرار، ص۱۸۴)
سَیِّدُنا شیخ عبدُالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے فَیْضانِ کرم سےشیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی مدنی مُذاکروں کے ذَرِیعے وَعظ ونصیحت کے مَدَنی پُھول لُٹاتے رہتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی مُذاکرے نہ صِرْف اَہَم معلومات حاصل کرنے کا ذَریعہ ہیں بلکہ ان کی بَرَکت سے بہت سے