Riya kari

Book Name:Riya kari

حالانکہ اُنہیں  اِس بات کا حکم نہیں دِیا گیا،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:

 وَ لَا تَنْسَوُا الْفَضْلَ بَیْنَكُمْؕ- (پ۲،البقرة:۲۳۷)                           ترجمۂ کنز الایمان: اور آپس میں ایک دوسرے پر احسان کو بُھلا نہ دو۔([1])

کنجوس کیلئے بد دُعا اور سخی کیلئے دُعا

حضرت سیِّدُنا کَعْبُ الْاََحبار رَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:ہر صُبْح  پردو فِرِشتے مُقَرَّر ہیں، جو پُکارکر کہتے ہیں:اے اللہ عَزَّوَجَلَّ!روک کر رکھنے والے (یعنی کنجوس)کامال جلدضائع فرما اور خرچ کرنے والے (یعنی سخی)کوجلد اُس کا بدلہ عطا فرما۔([2])

بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صَدْقہ

گناہوں سے ہر دَم بچا یا اِلٰہی

(وسائلِ بخشش ص 105)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سخی سے محبت اور کنجوس سے نفرت

حضرت  سیِّدُنایحییٰ بن مُعاذ رازیرَحمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:سخیوں کے بارے میں دل میں محبت ہی ہوتی ہے، اگرچہ وہ فاسق وفاجر ہوں ،جبکہ بَخِیل لوگوں سے نفرت ہی ہوتی ہے،اگرچہ وہ نیک ہوں۔([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!فیضانِ حضرتِ طلحہ بن عُبَیْدُ اللہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے فیضیاب ہونے اورنیکی کی دعوت کو گھرگھر،دُکان دُکان پہنچانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول


 

 



[1] ابوداؤد، کتابُ البیوع،باب فی بیع المضطر،۳/۳۴۹،حدیث:۳۳۸۲

[2] احیاء العلوم،۳/۷۶۷

[3] احیاء العلوم،۳/۷۶۸