Riya kari

Book Name:Riya kari

اخلاق مُیسر آئیں ،اچھی صحبت کو پانے کے لئے آپ کو پریشان ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! تبلیغِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک  دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہونے کی برکت سے اعلیٰ اَخلاقی اوصاف غیرمحسوس طور پر کردار کا حصہ بنتے چلے جائیں گے۔ہر اسلامی بھائی کو چاہیے کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرے اور راہِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں سفر کرے۔اِن مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے سابقہ طرزِزندگی پر غوروفکر کا موقع ملے گا اور دل حُسنِ عاقبت کے لئے بے چین ہوجائے گا جس کے نتیجے میں ارتکاب ِ گناہ کی کثرت پر ندامت محسوس ہوگی اور توبہ کی توفیق ملے گی۔ عاشقانِ رسول کے مدنی قافلوں میں مسلسل سفر کرنے کے نتیجے میں زبان پر فحش کلامی اور فضول گوئی کی جگہ دُرُود ِ پاک جاری ہوجائے گا ، یہ تلاوتِ قرآن ، حمد ِ الٰہی عَزَّ  وَجَلَّ اور نعتِ رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عادی بن جائے گی ،غُصے کی عادت رخصت ہوجائے گی اور اس کی جگہ نرمی لے لے گی،بے صبری کی عادت ترک کرکے صابروشاکر رہنا نصیب ہوگا ، تکبر سے جان چھوٹ جائے گی اوراِحترامِ مسلم کا جذبہ ملے گا ،دنیاوی مال ودولت کی لالچ سے پیچھا چھوٹے گا اور نیکیوں کی حرص ملے گی، الغرض بار بار راہِ خدا عَزَّ  وَجَلَّ میں سفر کرنے والے کی زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہوجائے گا،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔ اسلامی بہنوں کو بھی چاہئے کہ اپنے شہر میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کریں ۔

دعا ہے یہ تجھ سے دل ایسا لگا دے

نہ چھُوٹے کبھی بھی خدا مدنی ماحول

ہمیں عالموں اور بزرگوں کے آداب

سکھاتا ہے ہر دم سدا مدنی ماحول

یقیناً مقدر کا وہ ہے سکندر

جسے خیر سے مل گیا مدنی ماحول

تُو آ بے نمازی ہے دیتا نمازی

خدا کے کرم سے بنا مدنی ماحول