Book Name:Aslaf e Karam ki Sharam o Haya kay Waqiyat
گھروالوں میں بے غیرتی کے کاموں کو برقراررکھے۔ (مسند احمد ٢/ ٣٥١حدیث ٥٣٧٢)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں اپنی اوراپنے گھروالوں،عزیزوں ،رشتہ داروں اور تمام مسلمانوں کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق شرعی پردہ کرنے کا ذہن دینا چاہیے کیونکہ اسلام ہی ایسا مذہب ہے جو عورت کی عزّت وعِصْمَت کا محافظ ہے، جبھی تو اسے گھرکی چاردیواری میں رہتے ہوئے، امورِ خانہ داری کے ساتھ ساتھ بچوں کی اچھی تعلیم وتربیت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔چنانچہ اس ضمن میں پارہ 22سُوْرَۂ اَحْزَاب کی آیت نمبر 33 میں ارشاد ہوتاہے :
وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِكُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِیَّةِ الْاُوْلٰى (پ۲۲، الاحزاب:۳۳)
تَرجَمَۂ کنزُالایمان:اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور بے پردہ نہ رہو جیسے اگلی جاہلیت کی بے پردگی
ایک اور مقام پرارشاد ہوتاہے:پارہ 18،سُوْرَۂ نُوْر،آیت نمبر31
وَ قُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَ یَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ لْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰى جُیُوْبِهِنَّ۪-وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ (پ۱۸،النور:۳۱)
تَرْجَمَۂ کنز الایمان :اورمسلمان عورتوں کو حکم دو اپنی نگاہیں کچھ نیچی رکھیں اور اپنی پارسائی کی حفاظت کریں اور اپنا بناؤ نہ دکھائیں مگر جتنا خود ہی ظاہر ہے اور دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں اور اپنا سنگار ظاہر نہ کریں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! معاشرے کے بگاڑ اور سُدھار میں عورت کاایک بہت بڑا کردار ہوتا ہے،مثلاًاگر عورت نیک،پرہیزگار اور حیادار ہوگی تو یہی خوبیاں اس کی نسلوں میں بھی منتقل ہوں گی لہٰذا عورتوں کو چاہیے کہ وہ ناجائز فیشن اپنانے،بلاضرورت شاپنگ سینٹروں، بازاروں،مخلوط تفریح گاہوں،مخلوط تعلیمی اداروں اور بے حیائی کے مقامات کی زینت بننے کے بجائےاُمَّہاتُ الْمُؤمنین اور