Aslaf e Karam ki Sharam o Haya kay Waqiyat

Book Name:Aslaf e Karam ki Sharam o Haya kay Waqiyat

چندطریقے  سنتے ہیں۔  

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ     دیکھ رہاہے :

     میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!یہ ایک فِطری بات  ہے کہ  اگر ہمیں تنہائی میں گناہ کرتے وقت ہمارا  کوئی جاننے والا  دیکھ لے تو ہم مارے شرم کے پانی پانی ہوجاتے ہیں اور اس کا سامنا کرنے سے بھی کَتراتے ہیں ،اگر ہم یہی ذہن اپنے ربعَزَّ  وَجَلَّکے بارے میں  بھی بنا لیں کہ ’’اللہ عَزَّ  وَجَلّ ہمیں دیکھ رہا ہے‘‘تواِس طرح  گناہوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ ہمارے اندر شرم وحیا بھی پیداہوگی۔

آنکھوں کا  قُفلِ مدینہ لگانے کاایک مَدَنی نسخہ

     حُجَّةُ الْاِسلامحضرتِ سیِّدُنا امام محمدغَزالی  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  اِحْیَاءُ الْعُلُوم میں نَقل فرماتے ہیں: ايك شخص نے حضرت سیدنا جنید بغدادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ سے پوچھا: نگاہیں نیچی رکھنے پر میری کون سی بات مدد کر سکتی ہے؟ ارشاد فرمایا: یہ ذہن بناؤ کہ جس کی طرف تم نظر کر رہے ہو اس سے پہلے تمہیں ایک دیکھنے والا(یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ) دیکھ رہا ہے۔(احیاء العلوم،۵/۳۲۵)

حیاکے فضائل اور بےحیائی کی وعیدیں:

    شرم وحیا کی عادت اپنانے کیلئےبار بار حیاکے فضائل اور بے حیائی کی وَعِیدیں  پڑھتے یا سنتے   رہئے  اور اس بارے میں غوروفکرکیجئے، دوسروں کوبھی یہ روایات سناکر ان کابھی ذہن بنائیے۔اس کا فائدہ یہ ہو گا یہ روایات ہمارے ذہن میں محفوظ رہیں گی اور بےحیائی اور بُرے کاموں سے بچتے ہوئے شرم وحیانصیب ہوگی۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ 

بُزرگانِ دین کی سیرت کا مطالعہ کیجئے:

     میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! شرم وحَیاپیدا کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی  ہے کہ بُزرگانِ دین