Book Name:Aslaf e Karam ki Sharam o Haya kay Waqiyat
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سَیِّدُنا عُثمانِ غنی ذُو النُّورَینرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے بہت ہی پیارے وصف"شرم و حیا"کے بارے میں ایمان افروزواقعہ سُنا،18ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرَامکوآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا یومِ عُرس،یومِ شہادت منایا گیا۔آئیے!اِسی مناسبت سے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی سیرتِ مبارکہ کی چند جھلکیاں سُنتے ہیں:
٭آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا نام"عثمان" کُنیت "ابوعَمْرو"اور القابات"جامِعُ القرآن اور ذُوالنّورین"ہیں٭آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ خُلَفائے راشِدین میں تیسرے خلیفہ ہیں ٭سرکارِدوعالم،نورِ مجسّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی 2شہزادیاں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے نکاح میں یکے بعددِیگرے آئیں ٭آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ شکل و صورت میں حضرت سیدنا ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اورسرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بہت مشابہ تھے٭آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی شان میں آیاتِ قرآنی نازل ہوئیں٭آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے فِرشتے بھی حیا کرتے تھے٭آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے راہِ خدا میں 2مرتبہ ہجرت فرمائی٭آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بہت بڑے تاجر اوربے حد سخی تھے٭نبیِ رحمت،مالکِ جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو جنّت کی خوشخبری سُنائی ٭آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے82سال کی عمر پائی۔٭آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے بڑی ہی مظلومیت کے ساتھ،روزے کی حالت میں تلاوتِ قرآن کرتے ہوئےجامِ شہادت نوش فرمایا۔
رکھا محصُور ان کو بند ان پر کر دیا پانی
شہادت حضرتِ عثمان کی بے شک ہے لاثانی
(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص584)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد