Book Name:Aslaf e Karam ki Sharam o Haya kay Waqiyat
امامِ اہلسنت،مَوْلانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ لکھتے ہیں:پِیرواُستادکی نشست پران کی غَیْبَت (یعنی غَیرمَوجُودگی)میں بھی نہ بیٹھے۔(فتاویٰ رضویہ، ۲۴/۳۶۹-۴۲۴) ٭جب کبھی اِجتِماع یا مجْلِس میں آئیں تولوگو ں کو پھلانگ کر آگے نہ جائیں جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جائیں۔ ٭ جب بیٹھیں تو جُوتے اُتارلیں آپ کے قَدَ م آرام پائیں گے۔(جامع صغیر،حدیث:۵۵۴،ص۴۰ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب بہارِ شریعت حصّہ 16 (312صفحات ) نیز 120صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اورآداب“ ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنَّتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔(101مَدَنی پھول،ص۲۷)
عاشقانِ رسول، آئیں سنت کے پھول
دینے لینے چلیں، قافلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں
پڑھے
جانے والے6دُرودِ پاک اور2دُعائیں