Book Name:Shair-e-Khuda Kay Roshan Faislay
نزدیک بھی آپ کا مقام و مرتبہ بہت ہی بلند و بالا تھا۔آئیے آپ کی علمی شان کے بارے میں بعض صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِضْوَان کے اقوالِ مبارکہ سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔چنانچہ
صحابۂ کرام کے نزدیک علمی مقام
حضرتِ سَیِّدُنا عَبْدُاللہ بِن عبَّاس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ ہم نے جب بھی حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المُرْتَضیٰرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے کسی مسئلے کے بارے میں پوچھا تو ہمیشہ درست ہی جواب پایا۔ ٭حضرتِ سَیِّدُنا عَبْدُ اللہ بِن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں کہ اہلِ مدینہ علی بن ابی طالب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے فیصلے کراتے تھے٭حضرتِ سَیِّدُنا سعید بِن مسیّب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صحابہ میں حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المُرْتَضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے علاوہ کوئی یہ کہنے والا نہیں تھا کہ جو کچھ پوچھنا ہو مجھ سے پوچھ لو۔(اسدالغابۃ،علی بِن ابی طالب ، علمہ رضی اللہ عنہ،۴ /۱۰۹)٭اسی طرح حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المُرْتَضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی اعلیٰ علمی صلاحیت اور شرعی مسائل میں بھر پور قابلیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اُمُّ المومنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا جیسی عظیم عالمہ جو کہ اپنے والدِ محترم حضرت سیِّدُنا صِدِّیقِ اَکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے زمانۂ خِلافت سے ہی مُستقِل طور پر اِفتاء کے مَنصَب پر فائز ہو چکی تھیں اور جنہیں علمِ قرآن، علمِ میراث،علمِ طِبّ،حلال و حرام،شعر،اَقوالِ عرب،علمِ نسب وغیرہ میں مہارت حاصل تھی ایسی زبردست علمی صلاحیت والی ہستی کے سامنے ایک مرتبہ حضرتِ سَیِّدُنا عَلِیُّ المُرْتَضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا ذِکر ہوا تو آپرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے فرمایا کہ عَلِیُّ المُرْتَضیٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ احادیث کا سب سے زیادہ علم رکھنے والے ہیں۔(تاریخ الخلفاء،علی بِن ابی طالب، ص۱۷۱)