Allah Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waqiat

Book Name:Allah Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waqiat

حضرت سَیِّدُنا عمرِ فاروق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ رسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے  فرمایا!بے شک اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے بندوں میں سے کچھ ایسے لوگ ہیں جونہ انبیاء ہیں نہ شہداء،مگر قیامت کے دن اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگاہ میں اُن کا مقام و مرتبہ دیکھ کر انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور شہداء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن رشک کریں گے ۔لوگوں نے عرض کیاکہ یَارسُولَاللہ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ!ہمیں بتائیے کہ وہ کون لوگ ہوں گے؟ ارشاد فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہوں گے جو ایک دوسرے سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی محبت کی وجہ سے محبت کرتے رہے ہوں گے(حالانکہ) ان کے درمیان نہ تو رشتہ داری ہوگی اور نہ ہی مال کے لین دین کا کوئی معاملہ،بخدا!ان لوگوں کے چہرے(قیامت کے دن)نورہوں گے اور یقیناً یہ لوگ نور کے اوپر ہوں گے اور جب سب لوگ خوف زدہ ہوں گے،اس وقت یہ لوگ بے خوف ہوں گے اور جب لوگ غمگین ہوں گے تو ان لوگوں کو کوئی غم نہیں ہو گا۔([1])

اسی طرح ایک اور روایت میں ارشاد فرمایا :وہ مختلف شہروں اور قبیلوں سے تعلق رکھتے ہوں گے، ان کے درمیان کوئی رشتہ داری نہ ہو گی، وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کیلئے آپس میں محبت اور دوستی رکھتے ہوں گے، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ قیامت کے دن نور کے منبر بچھا کر انہیں ان پر بٹھائے گا،ان کے چہرے نور بار اور کپڑے نور کے ہوں گے، قیامت کے دن لوگ گھبراہٹ میں مبتلا ہوں گے مگر وہ نہ گھبرائیں گے۔([2])

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے سُناکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے محبت کرنے والوں اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   ہی کی رِضا کے لئے کسی سے محبت کرنے والوں کو کیسی شان وعظمت  عطا کی جائے گی کہ کل بروز ِ قیامت جب نفسی نفسی کا عالَم ہو گا، لوگ پریشان ہوں گے تو اُن خوش نصیبوں کو کوئی غم اور پریشانی نہیں ہو گی  اور


 

 



[1]  مشکاۃالمصابیح،کتاب الآداب،باب الحب فی اللہ...الخ،۲/۲۱۹،حدیث:۵۰۱۲

[2]  مسندامام احمد ، ۸/۴۵۰،حدیث: ۲۲۹۶۹