Book Name:Allah Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waqiat
وہی دَور تو نہیں ہے جس کی خبر دیتے ہوئے غیب جاننے والے آقا، ہمارے مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے صدیوں پہلے ہی ہمیں خبردار فرما دیا ۔چنانچہ
رسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: سَیَأْ تِیْ زَمَانٌ عَلٰی اُمَّتِیْ یُحِبُّوْنَ خَمْسًا وَ یَنْسَوْنَ خَمْسًا میری امّت پر وہ زمانہ جلد آئے گا کہ وہ پانچ(5) سے مَحَبَّت رکھیں گے اور پانچ(5) کو بھول جائیں گے
(۱)یُحِبُّوْنَ الدُّنیَا وَ یَنْسَوْنَ الْاٰخِرۃَدُنیا سے مَحَبَّت رکھیں گے اور آخِرت کو بھول جائیں گے۔
(۲)وَیُحِبُّوْنَ الْمَالَ وَ یَنْسَوْنَ الْحِسَابَ مال سے مَحَبَّت رکھیں گے اور حسابِ (آخرت)کو بھول جائیں گے ۔
(۳)وَیُحِبُّوْنَ الْخَلْقَ وَیَنْسَوْنَ الْخَالِقَ مخلوق سے مَحَبَّت رکھیں گے اورخالِق کو بھول جائیں گے۔
(۴)وَیُحِبُّوْنَ الذُّنُوْبَ وَیَنْسَوْنَ التَّوبۃَ گناہوں سے مَحَبَّت رکھیں گے اورتوبہ کو بھول جائیں گے۔
(۵) وَیُحِبُّوْنَ الْقُصُوْرَ وَیَنْسَوْنَ الْمَقْبَرَۃَ مَحَلَّات سے مَحَبَّت رکھیں گے اور قبرِستان کو بھول جائیں گے۔
(مُکاشَفۃُ الْقُلوب،الباب العاشر فی العشق، ص۳۴)
جہاں میں ہیں عبرت کے ہر سُو نمونے مگر تجھ کو اندھا کیا رنگ وبُو نے
کبھی غور سے بھی یہ دیکھا ہے تُو نے جو آباد تھے وہ محل اب ہیں سُونے
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
مِلے خاک میں اہلِ شاں کیسے کیسے مکیں ہو گئے لا مکاں کیسے کیسے
ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے زمیں کھا گئی نوجواں کیسے کیسے
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
اجل نے نہ کسریٰ ہی چھوڑا نہ دارا اسی سے سکندر سا فاتح بھی ہارا