Book Name:Allah Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waqiat
اُن کا بہت خوبصورت انداز میں استقبال کیا جائے گا کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُن کے لئے نور کے منبر بچھائے گا اور عزّت و وقار کی مَسند پر بٹھائے گا۔لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ ہم رِضائے اِلٰہی کے لیےاللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اُس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی محبت دل میں پیدا کریں اور اُن کی رضا ہی کو اپنی دوستی اور دُشمنی کا معیار بنائیں ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس کے لئے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول ایک بہترین ذریعہ ہے ،دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں نہ صرف اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اُس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت کے جام پلائے جاتے ہیں بلکہ صرف اور صرف اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے دوستوں ہی سے دوستی کا مدنی ذہن دیا جاتا ہے،اس مدنی ماحول کی برکت سےرِضائے الٰہی کے لئے مسلمانوں سے محبت و ہمدردی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور اپنی اصلاح کے ساتھ ساتھ ساری دُنیا کے مسلمانوں کی اصلاح کی کوشش کرنے کی کڑھن بھی پیدا ہوتی ہے، لہٰذا آپ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہردم وابستہ رہئے اور اللہعَزَّوَجَلَّ کی محبت مزید بڑھانے،پیارے آقا،مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سُنتیں پھیلانے ،اپنے آپ کو اور دوسرے مسلمانوں کو گُناہوں سے بچانے اور نیکیوں کی راہ پر لانے کے لئے 12 مدنی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوکرنیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے والے بن جائیے۔
12مدنی کاموں میں سے روزانہ کاایک مدنی کام’’چوک درس‘‘بھی ہے۔ جس کا مقصدبالخصوص ایسے مسلمانوں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنا ہے جو مسجد کی حاضری سے محروم اورنمازوں سے دُور رہتے ہیں۔رَسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:تمہارا نیکی کاحکم دینا اور بُرائی سے منع کرنا صدقہ ہے اور تمہارا راستے سے گندگی ہٹا دینا صدقہ ہے اور تمہارا نماز کے لئے چلنے میں ہر قد م صدقہ ہے۔(الترغیب والتر ھیب،کتاب الادب، باب فی اماطۃ الاذی عن الطریق ،۳ /۴۶۶،