Book Name:Allah Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waqiat
شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:ہمیشہ ایسی صُحبت اختیار کرنی چاہئے، جس سے عبادت کا شوق اور سنّت پر عمل کرنے کا ذوق بڑھے۔ ہمنشین ایسا ہو، جسے دیکھ کر اللہ عَزَّ وَجَلَّ یاد آ جائے ، اس کی باتوں سے نیکیوں کی طرف رغبت بڑھے، دنیا کی مَحَبَّت میں کمی اور آخِرت کی اُلفت میں زِیادتی ہو۔ دوست ایسا ہو کہ اُس کے سبب اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اُس کے پیارے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت میں اضافہ ہو۔ غیر سنجیدہ حرکتیں کرنے والوں،فیشن پر ستو ں اور بے نَمازیوں کی صحبت سے بچنا چاہئے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!محبتِ الٰہی بڑھانے، رِضائے الٰہی پانے، دل میں خوفِ خدا عَزَّ وَجَلَّ جگانے، ایمان کی حِفاظت کی کڑھن بڑھانے، خود کو عذابِ قبرو جہنَّم سے ڈرانے، گناہوں کی عادت مِٹانے، اپنے آپ کو سنّتوں کا پابند بنانے، دل میں عشقِ رسول کی شَمع جَلانے اور جنّت الفردوس میں مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس پانے کا شوق بڑھانے کیلئے اچھا ماحول اور نیک لوگوں کی صحبت حددرجہ ضروری ہے کیونکہ آج مُعاشرے کے ناقابلِ بیان حالات میں گناہوں کا زور دار سیلاب جسے دیکھو بہائے لئے جا رہا ہے، ایسے میں تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی مسجد بھرو تحریک، دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کسی نعمتِ عُظمٰی سے کم نہیں، اِس سے ہر دم وابَستہ رہئے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلس مدنی مُذاکرہ
اللہعَزَّ وَجَلَّ کے فضل و کرم سے دعوتِ اسلامی اس پُرفتن دور میں محبتِ الٰہی کے جام پلانے اور عشقِ رسول سے دلوں کو سرشار کرنے کے ساتھ ساتھ خدمتِ دین کے تقریباً 103 شعبہ جات میں سُنّتوں