Book Name:Allah Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waqiat
النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت مُصْعب بن عُمَیْررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کواس حال میں آتے دیکھا کہ انہوں نے مینڈھے کی کھال کمر پر لپیٹ رکھی تھی تو ارشاد فرمایا:اس شخص کی طرف دیکھو، جس کے دل کو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے روشن کردیا ہے۔ بے شک میں نے اس کو اس کے والدین کے پاس دیکھاکہ وہ اسے بہترین کھانا کھلاتے اور عمدہ ترین مشروبات پلاتے تھے،اللہ عَزَّ وَجَلَّاور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی محبت میں اس کا یہ حال ہوگیا ہے جو تم دیکھ رہے ہو۔(حلیة الاولیاء، مصعب بن عمیر، ۱/ ۱۵۳، حدیث:۳۴۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مروی ہے کہ ایک اَعْرابی نے بارگاہِ رسالت میں حاضرہوکر عرض کی:یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! قیامت کب آئے گی؟رسولِ اَکرم ،شاہِ دوعالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا: تم نے اس کیلئےکیا تیاری کی ہے؟عرض کی:میں نے اس کے لئےبہت زیادہ (نفلی)نماز یں اور (نفلی) روزے تو جمع نہیں کئے البتہ میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے محبت کرتا ہوں۔رَسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس سے ارشاد فرمایا:اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ یعنی آدمی اسی کےسا تھ ہوگا جس سے محبت کرے گا۔(ترمذی، کتاب الزھد، باب ما جاء ان المرء مع من احب، ۴/ ۱۷۲، حدیث:۲۳۹۲) (اس حدیث کے راوی)حضرتِ سیِّدُنا انسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:میں نے اسلام لانے کے بعد مسلمانوں کو جتنا اس بات پر خوش ہوتے دیکھا اتنا کسی اور بات پرخوش ہوتے نہ دیکھا۔(المسند للامام احمد ، مسند انس بن مالک النضر، ۴/ ۳۹۸،حدیث:۱۳۰۶۶)
مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا عیسٰی رُوحُاللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا 3 آدمیوں پر گزر ہوا، جن