Allah Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waqiat

Book Name:Allah Say Muhabbat Karnay Walon Kay Waqiat

والے مجھ سے غَفْلت اختیار کرتے ہیں ۔ (حلیۃالاولیاء ،عبدالعزیزبن ابی رواد،رقم ۱۱۹۰۶، ج ۸،ص ۲۱۱ ۔الیٰ قولہ الاھلک،بحر الدموع ص۲۱ )

کتاب ”اللہ والوں کی باتیں “ کا تعارف

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی محبت کا چراغ اپنے دل میں روشن کرنے اور اللہ والوں کی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  سے محبت کے نرالے انداز جاننے کیلئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”اللہ والوں کی باتیں“بے حد مفید ہے، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کتاب کی اب تک 5جلدیں شائع ہو چکی ہیں،اس کتاب میں بہت سے اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ  السَّلَام  کی زندگی کے نمایاں واقعات، کرامات، ان کے فرامین ،شرعی احکامات کی پاسداری  اور محبتِ الٰہی کے نرالے انداز اور واقعات کو بہت جامع اور خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے، تمام اسلامی بھائیوں سے مدنی التجا ہے کہ نہ صرف خود اس کتاب کا مُطالعہ کیجئے بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے،دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ  (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے اب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   سے محبت کرنے والے نیک بندوں کے کچھ مزید واقعات سُنتے ہیں :

مینڈھے کی کھال

امیر المؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَر فارُوقِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہرَحۡمَۃٌ لِّلۡعَالَمِیۡن ،خَاتَمُ