Book Name:Aankhon Ka Tara Naam e Muhammad
نازل کی جائے گی۔(مسند الفردوس،۲/۳۲۳،حدیث:۵۶۵۲۵)
اِرْشاد فرمایا:جس نے میرے نام سے بَرَکت کی اُمِّید کرتے ہوئے میرے نام پر نام رکھا،قِیامت تک صُبْح وشام اُس پر بَرَکت نازِل ہوتی رہے گی۔(کنزالعمال،کتاب النکاح،قسم الاقوال،الباب السابع…الخ، الفصل الاول فی الاسماء و الکنی،جزء ۱۶،۸/۱۷۵، حدیث:۴۵۲۱۳)
اِرْشاد فرمایا:بَروزِ قِیامت دو شخص اللہرَبُّ الْعِزَّت عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں کھڑے کیے جائیں گے، حُکْم ہوگا:اِنہیں جَنَّت میں لے جاؤ۔عَرْض کریں گے:اِلٰہی عَزَّ وَجَلَّ!ہم کس عمل کی بَدولت جَنَّت کے قابِل ہوئے، ہم نے تو جَنَّت کا کوئی کام کیا نہیں؟ فرمائے گا: جَنَّت میں جاؤ! میں نے قسم اِرْشاد فرمائی ہے کہ جس کا نام ”اَحْمَد“ یا ”مُحَمَّد“ ہو، دوزخ میں نہ جائے گا۔(فردوس الاخبار، ۲/۵۰۳،حدیث: ۸۵۱۵)
اِرْشاد فرمایا:اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے فرمایا: مجھے اپنی عِزَّت و جَلال کی قسم!جس کا نام تمہارے نام پر ہوگا، اُسے عَذاب نہ دوں گا۔(کشف الخفاء ،حرف الخاء ،۱/۳۴۵،حدیث:۱۲۴۳)
پُوچھے گا مَوْلیٰ لایا ہے کیا کیا میں یہ کہوں گا نامِ مُحمد
غَم کی گھٹائیں چھائی ہیں سَر پر کر دے اِشارہ نامِ مُحمد
رَنج و اَلَم میں ہیں نام لیوا کر دے اِشارہ نامِ محمد
(قبالۂ بخشش،ص۷۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نامِ اَقدَس کے فضائل اور اِس کی بَرَکتوں کے مُتَعَلِّق سُن کر کئی اِسلامی بھائیوں کا یہ ذِہْن بنا ہوگا کہ آئندہ ہم بھی اپنے بچوں،پوتوں اور نَواسوں وغیرہ کا نام”مُحَمَّد“ ہی رکھیں گے اور رکھنا بھی چاہئے مگریاد رہے!نامِ ”مُحَمَّد“ پر نام رکھنے میں بے اَدَبی کا اَندیشہ ہےاور بے اَدَبی سے بچنا نِہایت ضروری ہے،نامِ ”مُحَمَّد“ کی بے اَدَبی سے بچنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ