Book Name:Aankhon Ka Tara Naam e Muhammad
تُم بھی کرکے اُن کا چرچا اپنے دِل چمکاؤ اُونچے میں اُونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
چاند رات کو اِن اَلفاظ میں تین(3)بار مَساجِد میں اِعْلان کروائیے:تمام عاشقانِ رسول کو مُبارَک ہو کہ رَبِیْعُ الاوّل شریف کا چاند نظر آگیا ہے۔
رَبِیْعُ الاوّل اُمّیدوں کی دُنْیا ساتھ لے آیا دُعاؤں کی قَبولیَّت کو ہاتھوں ہاتھ لے آیا
مَرد کا داڑھی مُنڈوانا یا ایک مُٹّھی سے گھٹانا دونوں حرام ہے۔اسلامی بہن کا بے پردَگی کرنا حرام ہے۔ براہِ کرم! رَبِیْعُ الاوّل کی بَرَکت سے اسلامی بھائی ہمیشہ کیلئے ایک مُٹّھی داڑھی اور اسلامی بہنیں مُستَقِل شَرعی پَردہ اور زَہے قسمت! مَدَنی بُرقع پہننے، شرعی پردہ کرنے کی نِیَّت کریں۔(مَرد کا داڑھی مُنڈانا یا ایک مٹّھی سے گھٹانااور عورت کا بے پردَگی کرنا، حرام اور فوراً توبہ کرکے اِن گُناہوں سے باز آنا واجِب ہے ۔(
جُھک گیا کعبہ سَبھی بُت مُنہ کے بَل اَوندھے گِرے دَبدبہ آمد کا تھا ، اَھْلاً وَّ سَھْلاً مرحبا
(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص ۱۴۷(
سُنَّتو ں اور نیکیوں پر اِسْتِقامت پانے کا عظیم مَدَنی نُسخہ یہ ہے کہ تمام عاشقانِ رسول اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے مَدَ نی اِنْعامات کے رِسالے پُر کرکے ہر اسلامی ماہ کی پہلی تاریخ کو جَمع کروانے کی نِیَّت کر یں،اگر نیّت بنتی ہو توہاتھ اُٹھا کر کہئے:اِنْ شَآ ءاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ (یاد رکھئے اگر دل میں نیّت نہ ہونے کے باوجود جان بوجھ کر دکھا وے کیلئے ہاتھ اٹھانا کہ میں بھی نیّت کرتا ہوں گناہ ہے۔)
بدلیاں رَحمت کی چھائیں بُوندیاں رَحمت کی آئیں |
| اب مُرادیں دل کی پائِیں آمدِ شاہِ عَرَب ہے |
(قبالہ بخشش، ص۱۸۴)
تمام عاشقانِ رسول بَشُمول نگران و ذِمّہ داران رَبِیْعُ الاوّل شریف میں خُصُوصِیَّت کے ساتھ کم اَزْ کم تین(3) دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصل کریں اور اسلامی بہنیں ایک ماہ تک روزانہ گھر کے اندر (صِرف گھرکی اسلامی بہنوں اورمَحْرَموں میں)مَدَنی دَرْس جاری کریں اور پھر آئندہ بھی روزانہ جاری