Book Name:Aankhon Ka Tara Naam e Muhammad
رکھنے کی نِیَّت فرمائیں۔
سعادت ملے درسِ فیضانِ سنّت کی روزانہ دو مرتبہ یاالہٰی!
(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص۱۰۳)
اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اپنی مسجِد،گھر،دُکان،کارخانہ وغیرہ پر 12عَدَد ورنہ کم اَزْکم ایک عَدَد مدنی پرچم رَبِیْعُ الاوّل کی چاند رات سے لیکرسارا مہینا لہرائیے۔ بسوں، ویگنوں، ٹرکوں ،ٹرالوں ، ٹیکسیوں ،رکشوں ،ریڑھوں،گھوڑا گاڑیوں وغیرہ پرضرورتاًاپنے پلّے سے پرچم خرید کر باندھ دیجئے۔اپنی سائیکل،اسکوٹر اور کارپر بھی لگائیے۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ ہر طرف مدنی پرچموں کی مدنی بہاریں مسکُراتی نظر آئیں گی۔ عُمُوماً ٹرکوں کے پیچھے جانداروں کی بڑی بڑی تصویریں اور بے ہُودہ اَشْعار لکھے ہوتے ہیں۔میری آرزُو ہے کہ ٹرکوں ،بسوں، ویگنوں،رکشوں، ٹیکسیوں، سُوزوکیوں اور کاروں وغیرہ کے پیچھے نُمایاں اَلْفاظ میں تحریر ہو:’’مجھے دعوتِ اسلامی سے پیار ہے‘‘۔مالِکانِ بس اور ٹرانسپورٹ والوں سے مِل کر مَدَنی ترکیبیں کیجئے اور سگ ِمدینہ عُفِیَ عَنْہ کے دل کی دُعائیں لیجئے۔
ضَروری اِحْتِیاط:اگرجھنڈے پر نَقشِ نَعلِ پاک یا کوئی لکھائی ہو تو اِس بات کا خیال رکھئے کہ نہ وہ لِیرے لِیرے ہو، نہ ہی زمین پر تشریف لائے نیز جُوں ہی رَبِیْعُ الاوّلشریف کا مہینا تشریف لے جائے فوراً اُتار لیجئے۔اگراحتِیاط نہیں کر پاتے اور بے ادَبی ہوجاتی ہے تو سادہ مَدَنی پرچم لہرایئے۔(سگ ِمدینہ عُفِیَ عَنْہ بھی اپنے مکانِ بے نشان پر سادہ مَدَنی پرچم لگواتا ہے۔)
نبی کا جھنڈا لیکر نکلو دُنیا پر چھا جاؤ نبی کا جھنڈا اَمْن کا جَھنڈا گھر گھر میں لہراؤ
اپنے گھر پر 12 جھا لَروں (یعنی لَڑیوں)یا کم اَزْکم 12بلبوں سے نیز اپنی مسجِد و مَحَلے میں بھی 12دن تک خُوب چَراغاں کیجئے۔(یادرکھئے! بجلی کی چوری کرنا حرام ہے، لہٰذا بجلی فَراہَم کرنے والے اِدارے سے رابِطہ کر کے جائز ذرائِع کی ترکیب بنایئے)سارے عَلاقے کومَدَنی پرچموں اوررنگ برنگے بلبوں سے سَجا کر دُلہن بنا دیجئے۔