Rizq Main Tangi Kay Asbab

Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رِزْق میں تنگی اور معیشت میں نقصان  کا ایک سبب زکوٰۃ نہ دینا بھی ہے۔یاد رکھئے!زکوٰۃ اسلام کا بنیادی رُکن اور اہم ترین مالی عبادت ہے۔یہ ایسا خوبصورت نظام ہے، جس کے ذریعے مُعاشرے کے غریب و محتاج لوگوں کو مالی مدد ملتی ہے۔اگر سارے مالدار لوگ درست طریقے سے زکوٰۃ ادا کریں تو غربت کا خاتمہ ہوجائے۔قرآنِ کریم میں زکوٰۃ ادا نہ کرنے والوں کے بارے میں سخت وعید آئی ہے ، چنانچہ

پارہ10سُوْرَۃُ التَّوْبَۃ کی آیت نمبر34 میں  ارشادِ باری ہے:

وَ الَّذِیْنَ یَكْنِزُوْنَ الذَّهَبَ وَ الْفِضَّةَ وَ لَا یُنْفِقُوْنَهَا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِۙ-فَبَشِّرْهُمْ بِعَذَابٍ اَلِیْمٍۙ(۳۴) ۱۰، التوبة:۳۴)                         

ترجَمۂ کنز العرفان:اور وہ لوگ جو سونا اور چاندی جمع کررکھتے ہیں اور اسےاللہکی راہ میں خرچ نہیں کرتے انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری سناؤ ۔

آئیے!زکوٰۃ نہ دینے والوں کے بارےمیں مالی نقصان اور معاشی بُحران سے مُتَعَلِّق دو(2)فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنئے،چنانچہ

 .1ارشاد فرمایا: جو قوم زکوٰۃ نہ دے گی،اللہپاک اسے خُشک سالی میں مبتلا فرمائے گا۔([1])

.2 ارشاد فرمایا:خشکی و تَری میں جو مال ضائع ہوتا ہے،وہ زکوٰۃ نہ دینے کی وجہ سے ضائع ہوتا ہے۔([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا!زکوٰۃ نہ دینا بارشیں نہ ہونےاور معاشی بُحران کا سبب ہے،لہٰذا اگر ہم واقعی معاشی پریشانیوں اور رِزْق کی تنگی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہئے


 

 



[1]    معجم الاوسط ، ۳/۲۷۵، حدیث: ۴۵۷۷

[2]    کنزالعمال،کتاب الزکوۃ،قسم الاقوال، الفصل الثانی فی ترہیب مانع الزکوۃ،جز ۶، ۳/۱۳۱، حدیث:۱۵۸۰۳