Book Name:Rizq Main Tangi Kay Asbab
کہ رزق کی تنگی کے اسباب کی معلومات حاصل کریں اور اُن سے بچنے کی کوشش کریں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ شَیْخِ طریقت،امیرِ اَہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی نےمسلمانوں کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت رزق کی تنگی کے اسباب بیان فرمائے ہیں،چنانچہ
آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں:روزی میں تنگی کےبھی اسباب ہیں،اگر ان سے بچا جائے تو اِنْ شَآءَاللہروزی میں بَرَکت ہی بَرَکت دیکھیں گے۔اس کے بعد آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رزق میں تنگدستی کے اَسباب بھی بیان فرمائے ہیں،وہ اسباب کون کون سے ہیں؟آئیے!سُنتےہیں:(1)بِغیر ہاتھ دھوئے کھانا کھانا(2)ننگے سر کھانا(3)اندھیرے میں کھانا کھانا(4)دروازے پر بیٹھ کر کھانا(5)مَیِّت کےقریب بیٹھ کر کھانا(6)جَنابَت(یعنی غُسْل فرض ہونےپرغُسْل کیےبغیرناپاکی کی حالت میں)کھانا کھانا(7) چارپائی پر بِغیر دستر خوان بچھائے کھانا(8)نکلے ہوئے کھانے میں دیرکرنا(9)چار پائی پر خودسرہانے بیٹھنااور کھانا پائینتی(یعنی جس طرف پاؤں کئے جاتے ہیں اس حصے)کی جانب رکھنا(10)دانتوں سے روٹی کُتَرنا(برگر وغیرہ کھانے والے بھی احتیاط فرمائیں)(11)چینی یا مِٹّی کے ٹُوٹے ہوئے برتن استعمال میں رکھنا، خواہ اِس میں پانی پینا(یادرکھئے!برتن یا کپ کے ٹُوٹے ہوئے حصّے کی طرف سے پانی، چائے وغیرہ پینا مکروہ ہے، مِٹّی کے دراڑوالے یا ایسے برتن جن کے اندرونی حصّے سے تھوڑی سی بھی مِٹّی اُکھڑی ہوئی ہو اُس میں کھانا نہ کھائیے کہ میل کچیل اور جراثیم پیٹ میں جاکر بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں) (12)کھائے ہوئے برتن صاف نہ کرنا،جس برتن میں کھانا کھایا اُسی میں ہاتھ دھونا(13)کھانے پینے کے برتن کُھلے چھوڑ دینا،(کھانے پینے کے برتن بِسْمِ اللہ کہہ کر ڈھانک دینے چاہئیں کہ بَلائیں اُترتی ہیں اور خراب کردیتی ہیں پھر وہ کھانا اورپانی بیماریاں لاتا ہے)۔([1])
حضرت سیِّدُنا امام بُرہانُ الدّین زَرنُوجیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے رزق میں تنگی کے جو اَسباب بیان فرمائے