Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

Book Name:Halal Kay Fazail Aur Haram Ki Waedain

ڈالے گا، بدن کو پھاڑ دے گا اور جینا مُشکل  کردے گا۔(آنسووں کا دریا، ص۲۸۳)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!معلوم ہوا!حرام کھانے کی بڑی نحوستیں اورحلال کھانے میں بڑی برکتیں ہیں۔٭جومُسلمان رِزقِ حلال کماکراپنے بیوی بچوں کوحَلال کھلاتاہےوہ پُرسُکون اور خُوشحال زندگی گُزارتا ہے٭حلال کمانے اورکھانے والے کا لوگوں کی نظروں میں ایک خاص مقام بن جاتا ہے٭حلال کمانے اورکھانے والے کے کاروبار میں بَرَکت ہوتی ہے٭حلال کمانے اورکھانے والے کے گُناہ مُعاف کردئیے جاتے ہیں اوراس کی دُعائیں مقبول ہوتی ہیں ۔آئیے!بطورِ ترغیب 4 احادیثِ مبارکہ سنئے  اور اپنے محارم کو ان  پر عمل  کروانے کی نِیَّت بھی کیجئے:

 .1ارشاد فرمایا:جس نے چالیس(40)دن تک حلال کھایا،اللہ پاک اس کے دل کو مُنَوَّر فرمادے گا اور اس کی زبان پر حکمت کے چشمے جاری فرمادے گا اور دنیا وآخرت میں اس کی رہنمائی فرمائے گا۔(اتحاف السادۃ،کتاب الحلال والحرام ،الباب الاول، فی فضیلۃ الحلال ...الخ ، ۶ / ۴۵۰)

 .2ارشاد فرمایا :جس شخص نےحلال مال کمایاپھر اسے خودکھایا یا اس کمائی سے لباس پہنا اور اپنے علاوہ اللہ پاک کی دیگر مخلو ق(جیسے اپنے اہل و عیال اور دیگر لوگوں )کو کھلا یا اور پہنا یا تو اس کا یہ عمل اس کے لئے بَرَکت و پاکیزگی ہے۔( ابن حبان،کتاب الرضاع، باب النفقۃ، ذکر کتبۃ اللہ…الخ،الجزء۶، ۴/۲۱۸، حدیث: ۴۲۲۲)

 .3نُور والے آقا،اپنے نورسے دنیا کو جگمگانے والے مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم ایک روزصحا بَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے ساتھ تشریف فرماتھے۔اتنے میں ایک نوجوان قریب سے گُزرا۔صحابَۂ  کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے ایک طاقتور اور مضبوط جسم والےنوجوان کو دیکھا تو  کہا: کاش!اس کی جوانی اور طاقتاللہ پاک کی