Book Name:Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat
''اگر آپ کو بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیں۔"
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم خوفِ خدا میں رونے کی اہمیت سے متعلق سن رہی تھیں یاد رکھئے خوفِ خدا میں بہنے والے آنسو نکلتے تو باہر کو ہیں لیکن انسان کے ”اندر“ کو صاف کر جاتے ہیں۔ یہ آنسو بہتے ظاہر پر ہیں لیکن صفائی انسان کے باطن کی کرتے ہیں۔ ٭خوفِ خدا میں بہنے والے آنسو دل کی قساوت (سختی)کو دور کرتے ہیں۔ ٭خوفِ خدا میں بہنے والے آنسو دل کی نرمی کا باعث بنتے ہیں۔ ٭خوفِ خدا میں بہنے والے آنسو قلبی سکون فراہم کرتے ہیں۔ ٭خوفِ خدا میں بہنے والے آنسوگناہوں کے بوجھ سے نجات دیتے ہیں۔ ٭خوفِ خدا میں بہنے والے آنسو جہنم سے آزادی کا باعث بنتے ہیں۔ ٭خوفِ خدا میں بہنے والے آنسو جنت دلا سکتے ہیں۔ ٭خوفِ خدا میں بہنے والے آنسو قبر کے مراحل کو آسان بنا سکتے ہیں۔ ٭خوفِ خدا میں بہنے والے آنسو عذابِ قبر سے بچا سکتے ہیں۔ ٭خوفِ خدا میں بہنے والے آنسوقبر کی تنگی اور وحشت کو دور کرسکتے ہیں۔ ٭خوفِ خدا میں بہنے والے آنسو قبر کو گلِ گلزار بنا سکتے ہیں۔ ٭خوفِ خدا میں بہنے والے آنسوکل ہونے والی ندامت سے بچا سکتے ہیں۔ ٭خوفِ خدا میں بہنے والے آنسو کل محشر کی دھوپ اور پیاس سے بچا سکتے ہیں۔ ٭خوفِ خدا میں بہنے والے آنسو پل صراط پر آسانی کا باعث بن سکتے ہیں۔ اَلْغَرَض! ٭خوفِ خدا میں بہنے والے آنسوبظاہر بے کسی کا اظہار ہوتے ہیں لیکن درحقیقت عزتوں اور عظمتوں کو پانے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔