Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat

Book Name:Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat

اللہِ عَلَیْہ کی خدمتِ دین کے صدقے ہمیں بھی نیکی کی دعوت کا جذبہ نصیب فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   

مجلس مدنی انعامات

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول جہاں خوفِ خدا کا جذبہ عطا کرتا ہے وہیں اولیائے کرام  کی محبت وعقیدت بھی نصیب کرتا ہے۔ آپ بھی اسی ماحول سے ہردم وابستہ رہیے۔ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی دین کی تبلیغ کے لیے 107 سے زائد شعبہ جات میں کام کر رہی ہے۔انہی شعبہ جات میں سے ایک ”مجلس مدنی انعامات“بھی ہےاس مجلس کا بنیادی مقصداسلامی بہنوں، اور جامعاتُ المدینہ و مدارس المدینہ کی طالبات کو باعمل بنانا اور انہیں مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب دلانا ہے۔آئیے!ہم سب نِیَّت کرتی ہیں کہ نہ صرف خود مدنی انعامات پر عمل کی کوشش  کریں گی بلکہ دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلا ئیں  گی ۔اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!  بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتی  ہوں ۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت، صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

”گھر میں آنے جانےکی“سنتیں اور آداب  


 

 



[1]    مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷،حدیث:۱۷۵