Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat

Book Name:Khof-e-Khuda Men Rony Ki Ahmiat

کسی مصیبت میں مبتلا کیا جانے والا ہے ، جب میں مر جاؤں گا تو لوگوں کو بھی سکون حاصل ہو جائے گا ۔(خوفِ خدا، ص۸۵)

4۔  سلطانُ الہندحضرت خواجہ غریب نواز سید حسن سنجری اجمیری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ زبردست ولی اللہ تھے۔ لیکن اُن پر خَوفِ خُدا اس قدر غالب تھا کہ ہمیشہ خَشِیَّتِ الٰہی سے کانپتے اور گریہ وزاری کرتے رہتے تھے،خَلْقِ خُدا کو خَوْفِ خُدا کی تلقین کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کرتے: اے لوگو!اگر تم زیرِخاک سوئے ہوئے لوگوں کا حال جان لو تو مارے خوف کے کھڑے کھڑے پِگھل جاؤ ۔ ([1])

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

خواجہ غریب نواز کا ذکرِ خیر

پیاری پیاری اسلامی بہنو!  حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اور دیگر اولیائے کرام کا خوفِ خدا سے رونا مرحبا! 6رَجَبُ الْمُرَجَّب کو سلطانُ الہندحضرتِ سَیّدناخواجہ غریب نوازرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکا عُرس مُبارَک ہے، آئیے!اسی مناسبت سے آپ کا مختصراً ذکرِ خیر سنتی ہیں:

حضرت خواجہ  غریب  نوازرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا نام حَسَن چشتی اَجمیری ہے، آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کےمشہوراَلقابات میں مُعینُ الدّین،غریب نواز،سلطانُ الہِنْد اور عطائےرسول شامل ہیں۔(معین الہند حضرت خواجہ  معین الدین  اجمیری، ص۲۰ ملخصاً) حضرت خواجہ  غریب  نوازرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےاپنےاَخْلاق،کردَاراور گُفتَارسے اسلام کا بول بالافرمایا ۔ لاکھوں لوگوں کو آپ نے اپنی نگاہِ نور سے نورِ اسلام سے منور فرمایا۔ آپ نے اپنے خلفا اور تلامذہ کی ایسی جماعت تیار  کی جس نے پاک و ہند کے کونے کونے میں دین کا پیغام پھیلایا ۔ اللہ پاک حضرت خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ


 

 



[1]     معین الارواح، ص ۱۸۵ملخصاً